جمعہ‬‮ ، 12 جون‬‮ 2026 

پاکستان کے بعد ایران پھر روس اور اب تاجکستان،افغان حکومت نے نیا تنازعہ شروع کردیا

datetime 30  دسمبر‬‮  2016 |

کابل(آئی این پی )تاجکستان کی سرحد سے طالبان کے اسلحہ سے بھرے ٹرک افغانستان داخل ہوئے ہیں۔ اسلحہ بردار ٹرک روسی ساختہ بتائے جاتے ہیں۔ کابل حکام نے روسی ساختہ اسلحہ بردار ٹک بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود افغانستان لانے پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ افغانستان نے ایران اور روس سے پر زور مطالبہ کیا ہے کہ شدت پسند گروپ طالبان کے ساتھ رابطے ختم کریں اوردہشت گردی کے خلاف جاری جنگ میں کابل سے تعاون کریں ،۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افغان وزارت خارجہ کے ترجمان صدیق صدیقی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ افغانستان میں تخریبی سرگرمیوں میں ملوث کسی بھی گروپ کے ساتھ دوسرے کسی ملک کے تعلقات قطعا مناسب نہیں ہیں۔ تاجکستان کی سرحد سے طالبان کے اسلحہ سے بھرے ٹرک افغانستان داخل ہوئے ہیں۔ اسلحہ بردار ٹرک روسی ساختہ بتائے جاتے ہیں۔ کابل حکام نے روسی ساختہ اسلحہ بردار ٹک بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود افغانستان لانے پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ پولیس نے تاجکستان کی سرحد سے اندر داخل ہونے والے اسلحہ سے بھرے روسی ٹرک قبضے میں لے لیے ہیں اور اس حوالے سے سرکاری سطح پر روس سے رابطہ کرنے کی بھی کوششیں کی جا رہی ہیں۔

افغانستان میں متعین امریکی فوج کے سربراہ جنرل جون نکلسن نے الزام عاید کیا ہے کہ روس داعش کی سرکوبی کے لیے طالبان جنگجوؤں کو اسلحہ فراہم کررہا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ بعض ممالک اپنے حاسدانہ اثرو نفوذ کو بڑھانے کے لیے افغانستان میں اپنی مداخلت کررہے ہیں۔حال ہی میں افغانستان میں متعین ایرانی سفیر محمد رضا بہرامی نے بھی اعتراف کیا تھا کہ افغان طالبان اور ایران حکومت کے درمیان رابطے موجود ہیں۔ ایک افغان ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ تہران کے طالبان کے ساتھ رابطیہیں مگر تعلقات نہیں ہیں۔۔ انہوں نے یہ بیان تحریک طالبان کے ترجمان ملا ذبیح اللہ کے اس بیان کے رد عمل میں دیا جس میں ملا ذبیح اللہ نے کہا تھا کہ طالبان کے ایران کے ساتھ اچھے تعلقات قائم ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…