جمعہ‬‮ ، 01 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

روس،پاکستان اور چین کے افغانستان کے بارے میں مذاکرات، اہم فیصلہ کرلیاگیا،تفصیلات سامنے آگئیں،افغانستان ششدر

datetime 27  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ماسکو (آن لائن)روس ، چین اور پاکستان نے افغانستان میں داعش کے بڑھتے ہوئے اثرو رسوخ اور افغانستان کی بگڑتی ہوئی سکیورٹی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا ہے، تینوں ملکوں نے طالبان رہنماو?ں پر عائد پابندیوں میں نرمی کرنے پر بھی اتفاق کیا ہے۔روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریہ زرخووا نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ روس، چین اور پاکستان کے نمائندوں نے افغان مسئلے کے حل کیلئے روسی دار الحکومت ماسکو میں ملاقات کی اور اس بات پر اتفاق کیا کہ اس طرح کے مذاکرات میں ا?ئندہ افغانستان کو بھی شامل کیا جائے گا۔تینوں ملکوں نے افغانستان میں داعش کی بڑھتی ہوئی کارروائیوں پر اظہار تشویش بھی کیا۔انہوں نے مزید بتایا کہ تینوں ملکوں نے افغانستان کی بگڑتی ہوئی سکیورٹی صورتحال پر تحفظات کا اظہار کیا۔

ملاقات میں طالبان رہنماؤں پر عائد پابندیاں نرم کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا تاکہ افغان حکومت اور طالبان میں مذاکراتی عمل انجام پاسکے۔برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق افغان وزارت خارجہ کے ترجمان احمد شکیب مستغنی نے کہا ہے کہ ماسکو مذاکرات کے حوالے سے کابل کو باقاعدہ طور پر بریفنگ نہیں دی گئی۔افغانستان کی صورتحال پر ہونے والے کسی بھی قسم کے مذاکرات خواہ کتنی ہی نیک نیتی سے کیوں نہ کیے جائیں ان کا اس وقت تک فائدہ نہیں ہوگا جب تک ان میں کابل کو شامل نہ کیا جائے بلکہ کابل کے بغیر ہونے والے مذاکرات سے بہت سے نئے سوالات جنم لیں گے

موضوعات:



کالم



عمران خان ہماری جان


’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…