بدھ‬‮ ، 26 جون‬‮ 2024 

دبئی کے لیے مالی سال 2017ء کا 47 ارب درہم بجٹ منظور،ہزاروں نئی ملازمتیں

datetime 23  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی(این این آئی)متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور حاکم دبئی الشیخ محمد بن راشد آل مکتوم نے دبئی ریاست کے لیے 2017ء کے مالی سال کا بجٹ منظور کرلیا۔ اجمالی طور پر آئندہ سال کے لیے دبئی کا بجٹ 47 ارب 30 کروڑ درہم یعنی 12.8 ارب ڈالر رکھا گیا ہے۔

عرب ٹی وی کے مطابق اماری دبئی کے لیے منظور کردہ بجٹ میں بنیادی ڈھانچے کی بہتری اور ترقیاتی منصوبوں کے لیے 27 فی صد اضافی بجٹ رکھا گیا ہے۔ مقررہ اہداف سرپلس کے لیے 2 ارب اور 900 ملین درہم کا بجٹ رکھا گیا ہے جس کے نتیجے میں دبئی میں روزگار کے 3 ہزار پانچ سو نئے مواقع پیدا ہوں گے۔

دبئی کی مالیاتی کمیٹی کے ڈائریکٹر جنرل عبدالرحمان آل صالح نے ایک بیان میں بتایا کہ مالی سال 2016ء کے مالیاتی نظام میں دبئی کی حکومت کے زیرانتظام کمپنیوں کی نئی درجہ بندی کی گئی تھی۔ کئی نئی کمپنیوں کو اس بجٹ میں شامل کیا گیا تھا جس کے نتیجے میں بجٹ کی آمدن اور اس کے اخراجات میں کمی آئی تھی۔آل صالح کا کہنا تھا کہ سنہ 2017ء کے مالیاتی بجٹ میں 3 فی صد اضافہ کیا گیا ہے۔

موضوعات:



کالم



اگر کویت مجبور ہے


کویت عرب دنیا کا چھوٹا سا ملک ہے‘ رقبہ صرف 17 ہزار…

توجہ کا معجزہ

ڈاکٹر صاحب نے ہنس کر جواب دیا ’’میرے پاس کوئی…

صدقہ‘ عاجزی اور رحم

عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…