ماسکو /انقرہ (آئی ا ین پی)ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں قاتلانہ حملے میں ہلاک ہونے والے روسی سفیر کارلوف نے ترکی اور روس کے تعلقات کو سرد مہری کے دور میں سفارتی کوششوں اور انتہائی دانشمند فیصلوں کیساتھ بہتر بنایا ،وہ 2013سے انقرہ میں روسی سفیر کے فرائض ادا کر رہے تھے ، ان کی عمر 62 برس تھی جبکہ وہ شادی شدہ اور ایک بچے کے والد تھے۔
روسی میڈیا کے مطابق ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں قاتلانہ حملے مارے جانے والے روسی سفیرکارلوف2013 کے ماہ جولائی سے انقرہ میں روسی سفیر کے فرائض ادا کر رہے تھے ، ان کی عمر 62 برس تھی جبکہ یہ شادی شدہ اور ایک بچے کے والد تھے۔کارلوف کامیاب ترین سفارتکار تھے انھوں نے ترکی اور روس کے تعلقات کو سرد مہری کے دور میں سفارتی کوششوں اور انتہائی دانشمند فیصلوں کیساتھ ان تعلقات کو بہتر بنایا ہے ۔
روسی سفیر کو قتل کرنے والا حملہ آور انقرہ میں تعینات پولیس اہلکار میولود مرد آلتن تاش تھا۔واضح رہے کہ ترکی میں روس کے سفیر اندرے کارلو ف سوموار کی شام ایک تصویری نمائش کو دیکھتے وقت ایک حملہ آور کی فائرنگ سے جان بحق ہو گئے ، حملہ آور بعد میں پولیس کی گولی لگنے سے ہلاک ہو گیا ۔
ترکی میں قتل ہونے والا روسی سفیر کون تھا؟کون سا بڑا کارنامہ انجام دیاتھا؟حیرت انگیزانکشافات
21
دسمبر 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں