حیدر آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی شہر حیدر آباد دکن کی عدالت نے ’’انڈین مجاہدین‘‘ نامی تنظیم کے بانی یاسین بھٹکل اس کے بھائی ریاض اور 3 ساتھیوں کو حیدر بم دھماکہ کیس میں سزائے موت سنا دی۔ یاسین بھٹکل کا بھائی ریاض عرصے سے مفرور ہے
فروری 2013ء میں حیدر آباد کی مارکیٹ میں ہونے والے دو بم دھماکوں میں 18 افراد ہلاک اور 131 شدید زخمی ہو گئے تھے۔ پولیس نے یاسین بھٹکل کو چند ماہ بعد نیپال فرار ہوتے بہار کے سرحدی علاقے سے گرفتار کیا۔ واضح رہے کہ انڈین مجاہدین 2007ء میں منظر عام پر آئی جس پر بھارتی پولیس ممبئی، بنگلور، نئی دہلی پونا اور دیگر شہروں میں دھماکوں کے الزامات عائد کرتی ہے۔