جمعہ‬‮ ، 24 جنوری‬‮ 2025 

روسی سفیر کے قتل کے بعد روس کا ایک بڑا نقصان ہو گیا ، تصاویر جاری

datetime 21  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دمشق(آئی این پی)شام میں شدت پسند تنظیم داعش نے روس کا جنگی ہیلی کاپٹر مار گرایا ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق داعش کے دہشت گردوں نے دعوی کیا ہے کہ انہوں نے شام میں روسی طیارہ مار گرایا ہے ۔بتا یا گیاہے کہ شام کے مشرقی علاقے ہومز میں واقع T4ائیر بیس کے قریب داعش نے روسی جنگی ہیلی کاپٹر کو مار گرایا ہے ۔داعش نے تصاویر جاری کی ہیں جس میں انہوں نے دعوی کیا کہ شام اور روسی فورسز کے زیر استعمال ائیر بیس کے قریب داعش کے دہشت گردوں نے کارروائی کر کے اینٹی ایئر کرافٹ گن سے ہیلی کاپٹر کو نشانہ بنا یا ۔واضح رہے کہ ایک ماہ قبل بھی داعش نے گائیڈڈ میزائل سے روسی ہیلی کاپٹر مار گرانے کادعوی کیا تھا ۔
جبکہ اس سے قبل ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں قاتلانہ حملے میں ہلاک ہونے والے روسی سفیر کارلوف نے ترکی اور روس کے تعلقات کو سرد مہری کے دور میں سفارتی کوششوں اور انتہائی دانشمند فیصلوں کیساتھ بہتر بنایا ،وہ 2013سے انقرہ میں روسی سفیر کے فرائض ادا کر رہے تھے ، ان کی عمر 62 برس تھی جبکہ وہ شادی شدہ اور ایک بچے کے والد تھے۔روسی میڈیا کے مطابق ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں قاتلانہ حملے مارے جانے والے روسی سفیرکارلوف2013 کے ماہ جولائی سے انقرہ میں روسی سفیر کے فرائض ادا کر رہے تھے ، ان کی عمر 62 برس تھی جبکہ یہ شادی شدہ اور ایک بچے کے والد تھے۔کارلوف کامیاب ترین سفارتکار تھے انھوں نے ترکی اور روس کے تعلقات کو سرد مہری کے دور میں سفارتی کوششوں اور انتہائی دانشمند فیصلوں کیساتھ ان تعلقات کو بہتر بنایا ہے ۔
روسی سفیر کو قتل کرنے والا حملہ آور انقرہ میں تعینات پولیس اہلکار میولود مرد آلتن تاش تھا۔واضح رہے کہ ترکی میں روس کے سفیر اندرے کارلو ف سوموار کی شام ایک تصویری نمائش کو دیکھتے وقت ایک حملہ آور کی فائرنگ سے جان بحق ہو گئے ، حملہ آور بعد میں پولیس کی گولی لگنے سے ہلاک ہو گیا ۔
news-1482211804-4431_large

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…