ہفتہ‬‮ ، 16 اگست‬‮ 2025 

مسلمانوں کو ہلاک کرنے کیلئے انتہائی خطرناک ہتھیار بنانے والا امریکی ۔۔۔ کس قسم کا ہتھیار بنا رہا تھا ؟ تہلکہ خیز انکشاف

datetime 20  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والا ہتھیار بنا کر مسلمانوں کو ہلاک کرنے کی سازش کرنے والے امریکی مکینک کو 30 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی محکمہ انصاف نے کہا ہے کہ گلینڈن کرافورڈ کا تعلق نیویارک کی شمالی ریاست سے ہے جو کو کلکس کلان کا خودساختہ رکن ہے۔ کرافورڈ کو اگست 2015ء میں ہونے والی منصوبہ سازی ثابت ہونے پر سزا سنائی گئی ہے،جو اس نے ایک اور شخص سے مل تیار کی تھی، جس میں ایسا ہتھیار بنانے کی کوششیں کی گئی تھیں، جس میں تابکار شعاعوں کا استعمال کیا جانا تھا۔اٹارنی رچرڈ ہارتونیان کے مطابق کرافورڈ نے مذہب کی بنیاد پر مسلمانوں کو جب کہ سیاسی اور سماجی سوچ کی بنا پر دیگر کو، جس میں سرکاری اہل کار بھی شامل تھے، ہلاک کرنے کی منصوبہ سازی کی تھی۔وکلائے استغاثہ کا کہنا ہے کہ کرافورڈ نے یہودی گروپوں سے رابطہ کیا تاکہ آن کے منصوبے کے لیے مالی اعانت حاصل ہو سکے اورایک ریڈئیشن ڈیوائس بنائی جا سکے اور اسے ان لوگوں کے خلاف استعمال کیا جائے جنھیں آنھوں نے اسرائیل کا دشمن قرار دیا تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…