بدھ‬‮ ، 26 جون‬‮ 2024 

یہ دو شیزہ کون ہے اور اس کے قتل پر کتنے ارب روپے کا اعلان کیا گیاہے؟

datetime 20  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دمشق(این این آئی)عالمی سطح پر دہشت گردی کے جرائم میں ملوث عناصر کی زندہ یا مردہ گرفتاری پر انعامات مقرر کیے جاتے رہتے ہیں مگر شدت پسند گروپ داعش نے بھی ایک 22 سالہ کرد دوشیزہ کے سر کی قیمت ایک ملین ڈالر مقرر کی ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق داعش نے یورپ میں مقیم اپنے جنگجوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ شام اور عراق کی کرد تنظیموں سے وابستہ ڈنمارک کی دوشیزہ کو قتل کریں اور اس کے بدلے میں تنظیم سے ایک ملین ڈالر کا انعام پائیں۔
ڈنمارک سے تعلق رکھنے والے 22 سالہ جوانا بالانی ایک بار پھر یورپی ذرائع ابلاغ کی توجہ کا مرکز ہے۔ وہ کئی ماہ تک شام اور عراق میں کرد تنظیموں کے ساتھ داعش مخالف لڑائیوں میں پیش پیش رہی ہے۔ حال ہی میں وہ اپنے آبائی ملک لوٹ گئی جہاں امکان ہے کہ حکام اسے غیرقانونی مقاصد کے لیے بیرون ملک سفر کرنے اور عسکری گروپوں میں شمولیت اختیار کرنے کی پاداش میں چھ ماہ قید کی سزا سنا سکتے ہیں۔
اس کے علاوہ بالانی کے دوبارہ بیرون ملک سفر پر پابندی بھی لگ سکتی ہے۔ اسے بیرون ملک سفر سے روکنے کے لیے دھمکیاں دی گئی ہیں اور اس کا پاسپورٹ بھی ضبط کرلیا گیا ہے،جوانا لابانی نے اس وقت عالمی شہرت حاصل کی تھی جب اسے کرد قوم کے دفاع میں لڑنے والی تنظیم میں محاذ جنگ پر دیکھا گیا تھا۔
ایک سال قبل شمالی شام کے شہر کوبانی میں داعش کو نکال باہر کرنے والے کرد جنگجو گروپ میں بالانی بھی شامل تھیں۔ اس کے علاوہ اسے عراق کی البیشمرگہ فورس کے اہلکاروں کے ہمراہ بھی فوجی لباس میں دیکھا گیا ہے۔

6320b7c0-3966-4dfb-8d5b-c418f7cf1f10_16x9_600x338

موضوعات:



کالم



اگر کویت مجبور ہے


کویت عرب دنیا کا چھوٹا سا ملک ہے‘ رقبہ صرف 17 ہزار…

توجہ کا معجزہ

ڈاکٹر صاحب نے ہنس کر جواب دیا ’’میرے پاس کوئی…

صدقہ‘ عاجزی اور رحم

عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…