جمعرات‬‮ ، 13 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

امریکا میں نئی آفت ٹوٹ پڑی ،متعدد ہلاک

datetime 19  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی)امریکا کی وسطی ریاستوں میں شدید سردی کی لہر نے معمولات زندگی منجمد کر دیئے، نارتھ ڈکوٹا میں درجہ حرات منفی 55 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیاجو کہ نیا ریکارڈ ہے برف باری کے باعث مختلف حادثات میں نو افراد ہلاک ہوگئے۔امریکی میڈیا کے مطابق وسطی اور شمال مشرقی ریاستوں میں سردی کی شدید لہر برقرار ہے جس کے بعد معمولات زندگی اور ٹریفک کا نظام بری طرح متاثر ہوا ہے جبکہ کینیڈا کے قریب ریاستیں برف باری اور سرد ہواؤں کی لپیٹ میں ہیں ۔

امریکی محکمہ موسمیات کے مطابق برف باری کے باعث نارتھ ڈکوٹا میں درجہ حرارت منفی 55 سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا گیا جبکہ نیبراسکا میں درجہ حرارت منفی 27 ، کنساس میں منفی 8 اور بسمارک میں منفی 31 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔امریکی میڈیا کے مطابق برف باری کے باعث سڑکوں پر پھسلن کے نتیجے میں ٹریفک کے مختلف حادثات میں 9 افراد ہلاک ہوئے ہیں، حادثات انڈیانا، اوہائیو ، ورجینیا ، کولوراڈو ، اور نارتھ ڈکوٹا میں پیش آئے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)


مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…