ہفتہ‬‮ ، 26 اپریل‬‮ 2025 

پاکستانی سرحدکیلئے افغانستان کا نیا اقدام،اعلان کردیاگیا

datetime 18  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کابل(آئی این پی)افغانستان کے مشرقی صوبے ننگر ہار میں داعش سے واگزار کروائے گئے علاقوں کے مکینوں نے افغان نیشنل سکیورٹی فورسز اور صوبائی پولیس میں بھرتی ہونا شروع کر دیا۔ امریکی میڈیا کے مطابق افغان سکیورٹی فورسز نے دو ہفتے قبل ننگرہار کے پچیر او اگام کے ضلع سے داعش کے انتہاپسندوں کو نکال باہر کیا جس کے بعد سے سیکڑوں کی تعداد میں افراد نے داعش کے خلاف لڑنے کے لیے مرکزی حکومت کی سیکورٹی فورسز میں شمولیت اختیار کی ہے

۔بتایا گیا ہے کہ انہوں نے ایسا اس لیے کیا ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ داعش کے شدت پسند دوبارہ اس علاقے میں نا آ سکیں۔ننگر ہار کی صوبائی انتظامیہ کے ترجمان عطااللہ خوگیانی کے مطابق قبل ازیں مقامی افراد نے داعش کے قبضے کی مزاحمت کی تھی اور اب حکومت نے انہیں ہتھیاروں سے مسلح کر دیا ہے۔خوگیانی نے بتایا کہ آئندہ چند دنوں میں یہ افراد افغان سکیورٹی فورسز کے دائرہ کار میں رہ کر لڑیں گے۔ان افراد کو پاکستان کی سرحد کی قریب واقع اضلاع میں سکیورٹی چوکیوں پر تعینات کیا جا ئے گا جہاں زیادہ خطرہ ہے۔ترجمان نے کہا کہ ان افراد کی تعیناتی میں معاونت کے لیے افغان نیشنل سکیورٹی فورسز کے اہلکار اسی علاقے میں موجود رہیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ نئے بھرتی ہونے والے اہلکار بھاری ہتھیاروں کا مطالبہ کر رہے ہیں جو کہ متوقع طور پر مرکزی حکومت کے سکیورٹی سے متعلق محکمے کی طرف سے فراہم کیے جائیں گے۔حکام کا کہنا ہے کہ داعش کے جنگجوں نے گزشتہ ماہ پچیر اوگام کے ضلع پر حملہ کر کے کئی مکانوں کو تباہ اور 70 سے زائد مقامی افراد کو قید کر لیا۔ مقامی افراد کا کہنا ہے کہ اب بھی ان میں سے 63 افراد داعش کی قید میں ہیں۔اگرچہ افغان سکیورٹی فورسز کے لیے سب سے بڑا چیلنج طالبان عسکریت پسندوں کی بڑھتی ہوئی کارروائیاں ہیں تاہم حالیہ مہینوں میں ملک کے مختلف علاقوں میں داعش کے شدت پسند بھی سرگرم چلے آرہے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



قوم کو وژن چاہیے


بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…