اتوار‬‮ ، 09 اگست‬‮ 2026 

سعودی خواتین سے شادی کے لئے انوکھی شرط،حکومت نے تصدیق کردی

datetime 16  دسمبر‬‮  2016 |

ر یاض(مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی حکومت نے سعودی خواتین سے شادی کے خواہشمند غیرملکیوں کے منشیات بارے میڈیکل ٹیسٹ کی توثیق کردی۔سعودی خواتین سے سعودی عرب میں شادی کرنے والے غیرملکیوں کو منشیات بارے میڈیکل ٹیسٹ کروانا ہوگا۔

جمعہ کو سعودی ذرائع ابلاغ نے وزارت صحت کے حوالہ سے بتایا ہے کہ حکومت نے سعودی خواتین سے شادی کے خواہشمند غیرملکیوں کے منشیات بارے میڈیکل ٹیسٹ کی توثیق کردی ہے۔جس کا مقصد نشئی غیرملکیوں کی سعودی خواتین سے شادی کی حوصلہ شکنی کرنا اور سعودی خواتین کو ایسے افراد سے شادی کے بعد پیش آنے والے سماجی مسائل اور دیگر مشکلات سے چھٹکارہ دلواناہے ۔

سعودی وزارت صحت نے کہا ہے کہ تمام اسپتالوں اور کلینکس کو ہدایت کر دی گئی ہے کہ آئندہ سے سعودی مرد یا خاتون سے شادی کے خواہش مند افرد کا منشیات کے استعمال بارے طبی ٹیسٹ لازمی ہو گا اور سعودی خواتین سے شادی کی اہلیت کی شرائط میں بھی اس میڈیکل ٹیسٹ کو شامل کر دیا گیا ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)


میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…