بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

گائے کے دودھ میں یہ ملا کر پیو تم ٹھیک ہو جائو گی ۔۔ حکیم کے مشورے کے بعد خاتون نےکیا چیز کھانی شروع کر دی ؟ حیران کن انکشاف

datetime 15  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بنارس(آئی این پی)بھارتی ریاست اترپردیش کے ضلع بنارس کی ایک خاتون کے ریت کھانے کا انکشاف ہوا ہے جو تقریبا ہر روز ایک کلو ریت کھاتی ہے لیکن صحت پر کوئی اثر نہیں پڑتا۔برطانوی میڈیا کے مطابق کسما وتی جب 15 برس کی تھیں تو ایک بار ان کے پیٹ میں درد ہوا تھا اور ایک طبیب نے انھیں گائے کے دودھ میں ریت ملا کر پینے کو کہا۔سما وتی کی پیٹ کی پریشانی تو ٹھیک ہو گئی لیکن ریت میں نہ جانے کیسا ذائقہ تھا کہ انھیں اس کی عادت پڑ گئی۔
بنارس کے چولاپور بلاک کے کٹاری گاؤ ں کی رہنے والی سماوتی 78 برس کی ہیں اور گذشتہ 63 برس سے ان کی یہ عادت جاری ہے۔سماوتی کی شادی ہوئی، پھر دو بیٹے اور ایک بیٹی ہوئی لیکن ہر دن ریت کھانے کا ان کا سلسلہ جاری رہا۔اب ان کے پوتے پوتیاں بھی ہو چکی ہیں اور ان بچوں کی ذمہ داری اپنی دادی کے لیے ریت جمع کرنا ہے۔ کئی بار تو پڑوسی بھی انھیں ریت بطور عطیہ دے دیتے ہیں۔
سما وتی مکمل طور صحت مند ہیں۔ بہ تو وہ عینک پہنتی ہیں نہ ہی ان کی کمر جھکی ہے اور وہ روزانہ کھیتی باڑی بھی کرتی ہیں۔سما وتی کا کہنا ہے کہ دن بھر میں وہ ڈھائی سو گرام سے ایک کلو تک ریت کھا لیتی ہیں۔کھانے سے پہلے وہ ریت کو باقاعدہ دھوتی ہیں، دھوپ میں سھاتی ہیں اور کنکر پتھر بھی اس میں چنتی ہیں۔سونے سے پہلے اور اٹھنے کے بعد اور نیند ٹوٹنے پر بھی انھیں کھانے کے لیے ریت چاہیے اور جس دن طلب کچھ زیادہ ہو جائے تو پورا دن ہی ریت پھانکنے میں گزر جاتا ہے۔انھوں نے ہمیں ایک قصہ بھی سنایا۔ ان کا کہنا تھا: ‘ایک بار پڑوس میں مکان بنانے کے لیے ریت آئی۔ مجھے آج تک ایسی میٹھی ریت پوری زندگی میں کھانے کو نہیں ملی۔ کچھ ہی دن میں میں نے دو تین بوریاں اس ریت کی کھا لیں۔ کسی کو پتہ نہیں چلا کیونکہ اس کے بدلے میں اپنے گھر میں رکھی ریت میں وہاں رکھ آتی تھی۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…