اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

پاک فوج کا میجر بازی لے گیا!!! کس ملک کی شاہی فوج کو تربیت دے گا؟

datetime 14  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) پاک فوج کے میجر عقبہ حمید ملک کو برطانیہ کی رائل ملٹری اکیڈمی سینڈہرسٹ میں پہلا پاکستانی انسٹرکٹر ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔275سال میں انسٹرکٹر اور کمانڈر کے طور پر خدمات فراہم کرنے والے پہلے مسلمان افسر بھی ہیں۔تفصیلات کے مطابق میجر عقبہ حمید ملک کا تعلق پاک فوج کی سندھ رجمنٹ سے ہے. انہوں نے شہزادہ ولیم کے ساتھ 2007میں رائل ملٹری اکیڈمی سینڈہرسٹ ہی سے گریجویشن مکمل کی تھی اور اپنی بہترین کارکردگی کے باعث اعزازی تلوار(سورڈ آف آنر)بھی حاصل کی تھی۔
سینڈہرسٹ اکیڈمی سے تربیت مکمل کرنے کے بعد عقبہ پاکستان واپس آئے اور وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن میں حصہ لیا۔رائل ملٹری اکیڈمی سینڈہرسٹ میں انہیں پلاٹون کمانڈر کا عہدہ دیا گیا ہے اور ان کی ذمہ داریوں میں انسٹرکٹر کی حیثیت سے نوجوان کیڈٹس کو پیشہ ورانہ تربیت دینا شامل ہے۔میجر عقبہ ملک 1741سے اب تک 275سال میں برطانوی فوج میں کسی ریگولر کمیشننگ کورس کیلئے انسٹرکٹر اور کمانڈر کے طور پر خدمات فراہم کرنے والے پہلے مسلمان افسر بھی ہیں۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…