کراچی (آئی این پی ) بحری قزاقی کی بیخ کنی کے مشن پر تعینات پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس شمشیر نے گلف آف عدن میں قیمتی انسانی جانوں کو بچا لیا۔پی این ایس شمشیر کثیرالملکی ٹاسک فورس151۔میں تعینات ہے جو بحری جہازوں اور ایئر کرافٹ پر مشتمل عالمی اتحادی ٹاسک فورس ہے جسے گلف آف عدن میں بحری قزاقی کی بیخ کنی کے لئے اقوام متحدہ کے احکامات کی روشنی میں تشکیل دیا گیا ہے۔موجودہ وقت میں اس کثیرالملکی ٹاسک فورس کی کمانڈ پاک بحریہ کے کموڈور شعیب کر رہے ہیں۔
ہیڈکوارٹرکمبائنڈ ٹاسک فورس151۔کو اطلاع ملی کہ یمن کی کشتی جس پر60افراد سوار ہیں سوکوٹراآئز لینڈ(SOCOTRA Island)سے تیس ناٹیکل مائل شمال مغرب میں ڈوب گئی ہے۔اس اطلاع کے ملتے ہی ہیڈ کوارٹرکمبائنڈ ٹاسک فورس151۔نے زندہ بچ جانے والے افراد کے بارے میں معلومات کے حصول کے لئے ایئر کرافٹ کو نگرانی کاحکم دیا اور پی این ایس شمشیر کو سرچ اینڈ ریسکیو کامشن سونپا گیا۔پی این ایس شمشیر چندگھنٹوں میں جائے حادثہ پر پہنچا اور آپریشن کی کمانڈ کرتے ہوئے سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن کا آغاز کیا۔پی این ایس شمشیر کو اس آپریش میں اسپین اور آسٹریلیا کے بحری جہازوں جن پر ہیلی کاپٹر بھی موجود تھے اور جاپان اور جرمنی کے ایئر کرافٹ کی معاونت حاصل تھی۔
اس تمام آپریشن کی مجموعی نگرانی کمبائنڈ ٹاسک فورس151۔نے کی جس کی کمانڈ پاک بحریہ کر رہی ہے۔جائے وقوعہ پر سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن کی نگرانی پی این ایس شمشیر نے کی جس کے نتیجے میں41افراد کو بچالیا گیاجبکہ باقی لا پتہ افراد کی تلاش کے لئے آپریشن تا حال جاری ہے۔عالمی بحری فورسز کی معاونت سے کیا جانے والے یہ وسیع پیمانے کا آپریشن پاک بحریہ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی دلیل ہے۔اس سے پیشتر بھی کمبائنڈ ٹاسک فورس151۔میں تعیناتی کے دوران پی این ایس شمشیر انٹر نیشنل میری ٹائم کمیونٹی کو مدد فراہم کرتا رہا ہے جس میں صومالیہ سے عمان بھیم لے کر جانے والی کشتی عالمگیر اور26نومبر کوصومالیہ کی کشتی فیصِ صالح محمدی کو طبی سہولیات فراہم کرنا شامل ہے۔
پاک بحریہ قومی اثاثوں کی حفاظت کے سلسلے میں اپنی ذمہ داریاں ثابت قدمی سے سر انجام دینے کے لئے پْر عزم ہے اورمیری ٹائم ماحول کو پْر امن اور محفوظ بنانے کے لئے عالمی برادری کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔پاک بحریہ کے جہازجو دنیا بھرپاکستان کی نمائندگی کر رہے ہیں انسانیت کی ہمدردی کے سلسلے میں ہمارے قومی کردار اور بلند عزم کے عکاس ہیں جو بحرانی کیفیات سے نبرد آزما ہونے کی صلاحیت کے حامل ہیں۔
پاک بحریہ کے جوانوں نے کس غیر ملک میں کتنی قیمتی جانوں کو بچا لیا؟ جان کر آپ کا سینہ بھی فخر سے چوڑا ہو جائے گا۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
موبائل ایپ سے سستا پیٹرول حاصل کرنے کا طریقہ اور شرائط سامنے آگئیں
-
ہماری کمپنی کے 22 کروڑ ڈالر واجبات ادا کیے جائیں، چین کا مبینہ مطالبہ
-
ایٹمی ہتھیاروں کا استعمال کیا تو نقشے سے مٹا دیں گے، چینی تجزیہ کار کی اسرائیل کو وارننگ
-
پنجاب میں 94 غیر قانونی اور جعلی یونیورسٹیاں، فہرست سامنے آ گئی
-
خاتون ٹک ٹاکر سے مبینہ زیادتی کی کوشش، حکیم شہزاد لوہا پاڑ گرفتار
-
’موٹر سائیکل سواروں کے لیے 100 روپے فی لیٹر سبسڈی دی جائے گی‘
-
55 سالہ خاتون نے 25 سالہ شخص کو 2 ارب روپے تحفے میں دیکر اس سے شادی کرلی
-
سونے کی قیمت میں مسلسل اضافے کے بعد بڑی کمی
-
سعودی عرب کی قومی فضائی کمپنی سعودیہ نے پاکستانی مسا فروں کیلئے اہم فیچرمتعارف کرادیا
-
ایرانی ریال کی قدر میں جنگ کے باوجود بڑا اضافہ، وجہ سامنے آگئی
-
بابا وانگا کی خوفناک پیشگوئیاں! حقیقت یا افواہ؟
-
عوام کے لیے بڑی خبر: نئی طرح کے میٹر متعارف کروانے کا فیصلہ
-
لاہور،رشتے سے انکار پر 9ویں جماعت کی طالبہ پر تیزاب پھینکنے والا مرکزی ملزم ہلاک
-
سڑک اچانک پھٹی، کار خاتون ڈرائیور سمیت دھنس گئی!



















































