انقرہ(آئی این پی)ترکی نے پہلے مقامی دفاعی میزائل ’’حصار‘‘ کا کامیاب تجربہ کرلیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ترک عسکری حکام کا کہنا ہے کہ پہلے مقامی دفاعی میزائل “حصار” کا آق سرائے میں پہلا تجربہ کامیاب رہا ہے۔آسیلسان اور راکٹ سان کے تیار کردہ میزائل “حصار” کے تجربے کو وزیر دفاع فکری اشک نے بھی دیکھا۔
حصار ابھی تجرباتی مراحل میں ہے اور نیچے اور درمیانی ارتفاع کے فضائی دفاع کے شعبے میں دنیا کے سرفہرست میزائلوں کے ساتھ مقابلے کی خصوصیات رکھتا ہے۔میزائل کے کامیاب تجربے کے بعد وزیر دفاع فکری اشک نے ترک انجینئروں کو مبارکباد پیش کی۔
انہوں نے کمانڈ کنٹرول سے 11 کلو میٹر کے فاصلے پر میزائل فائر کرنے کی جگہ کو بھی دیکھا اور وہاں مامور افراد سے بات چیت کی۔تجرباتی فائر کے بعد فکری اشک نے اپنے بیان میں کہا کہ ہمارے مضبوط دفاعی نظام کا مالک بننے کی صورت میں کوئی بھی ملک ترکی کو ترچھی نگاہوں سے نہیں دیکھ سکے گا۔انہوں نے کہا کہ مجھے اس بات پر یقین ہے کہ ہم ایسا کر سکتے ہیں اور سب سے زیادہ بہتر شکل میں کر سکتے ہیں۔
ترکی کا دفاع میں زبردست انٹری ایسا کامیاب تجربہ کہ دشمن بھی دنگ رہ گیا ، غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ
10
دسمبر 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں