جمعرات‬‮ ، 11 جون‬‮ 2026 

سب سے بڑے اسلامی ملک میں خوفناک زلزلے نے تباہی مچادی

datetime 7  دسمبر‬‮  2016 |

جکارتا(آن لائن)انڈونیشیا کے جزیرے سماٹرا میں 6.5 شدت کے زلزلے سے کم از کم25 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے جب کہ کئی عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں۔امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق انڈونیشیا کے صوبے آچے کے جزیزے سماٹرا میں زیر زمین آنے والے زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 6.5 ریکارڈ کی گئی جب کہ زمین میں اس کی گہرائی 17 کلو میٹر تھی۔

حکام کے مطابق زلزلے کے بعد آفٹر شاکس کا سلسلہ بھی جاری ہے جو کئی گھنٹوں تک جاری رہ سکتا ہے تاہم سونامی کی وارننگ جاری نہیں کی گئی۔زلزلے کے باعث سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ضلع پیدے جیا کے ڈپٹی چیف کا کہنا ہے کہ اسپتال سے حاصل کئے گئے اعداد و شمار کے مطابق اب تک 18 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہو چکی ہے جب کہ درجنوں زخمی ہیں جنہیں طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ دوسری جانب انڈونیشیا کے نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ کے مطابق زلزلے کے باعث متعدد دکانیں اور عمارتیں تباہ ہوگئیں جس کے باعث درجنوں افراد پھنس گئے جنہیں ہیوی مشینری کی مدد سے باہر نکالا جا رہا ہے۔

سوشل میڈیا پر جاری کئی گئی تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ زلزلے کے باعث کئی عمارتیں، دکانیں، مندر اور بجلی کے کھمبے ملبے کا ڈھیر بن گئے ہیں۔واضح رہے کہ 2004 میں انڈونیشیا کے جزیرے سماٹرا میں 9.2 شدت کے زلزلے کے نتیجے میں آنے والے سونامی نے ہر طرف تباہی مچا دی تھی اور صرف آچے صوبے میں ایک لاکھ 20 ہزار افراد ہلاک ہوئے تھے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…