اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

’’اسرائیل میں اللہ اکبر کی صدائیں بلند‘‘ہیکرز نے ایک بار پھر اسرائیلی ٹی وی کی نشریات ہیک کرکے اذان نشر کر دی!!

datetime 5  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

یروشلم(آئی این پی) ہیکرز نے ایک بار پھر اسرائیلی ٹی وی کی نشریات ہیک کرکے اذان نشر کردی۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق ہیکرز نے ایک بار پھر اسرائیلی ٹی وی کی نشریات ہیک کرکے اذان نشر کردی۔ابتدائی تحقیقات کے مطابق سعودی عرب سے تعلق رکھنیوالے ہیکرز نے منگل کی شب اس سیٹلائٹ کو ہیک کرلیا جس پر اسرائیلی چینل ٹو کی نشریات ریلے ہوتی تھیں۔
اس کے بعد ایک پروگرام کے درمیان یہ اذان نشر ہوئی اور پورے اسرائیل کے لوگوں نے اسے دیکھا اور سنا۔ پروگرام کے پس منظر میں اذان گونجتی رہی اور عبرانی زبان میں کئی اہم پیغامات بھی نشر کئے جاتے رہے۔ ان پیغامات کا خلاصہ یہ تھا۔ خدا کی سزا، آگ دلوں کو جلاتی ہے۔ اور آگ تمہیں جلائے گی۔
چینل ٹو نے اس واقعے پر اپنا مقف دیتے ہوئے کہا کہ شمالی اسرائیل میں چینل ٹو دیکھنے والے ناظرین نے اطلاع دی ہے کہ شام کی نشریات کے دوران کسی نے مرکزی نشریات کو قابو کرکے مذن کی آواز نشر کردی تھی۔ ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا کہ ہیکرز کا تعلق کسی عرب ملک سے تھا اور وہ سعودی عرب بھی ہوسکتا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ اسرائیلی وزارتی کمیٹی برائے قانون سازی نے اذان کی پابندی کا بل منظور کیا تھا تاہم اسے قانون کا درجہ دینے میں ووٹنگ کے تین رانڈز درکار ہوں گے، اسرائیل میں اذان کے خلاف بل پیش کرنے پر ایک عرب پارلیمینٹیرین نے بھی اذان دے کر اس قانون کے خلاف اپنے احتجاج کا اظہار کیا تھا۔
اسرائیلی پارلیمنٹ میں اذان دینے والے احمد الطبی نے اسرائیل کے متنازعہ قانون کو اسلاموفوبیا یعنی اسلام سے نفرت اور خوف کی علامت قرار دیا تھا۔ جبکہ اس موقع پر ایک اور پارلیمینٹیرین طالب ابو ابرار نے بھی اذان میں ان کا ساتھ دیا تھا۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…