منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

بھارت میں کرنسی تبدیل کرانے کے لیے قطار میں انتظار کرنے والی خاتون نے بچے کو جنم دیدیا

datetime 3  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی /کانپور (آئی این پی)بھارت میں مودی سرکار کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے کرنسی بحران جاری ہے ،ضلع کانپور میں کرنسی تبدیل کرانے کے لیے لمبی قطار میں انتظار کرنے والی حاملہ خاتون نے بچے کو جنم دیدیا ۔بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اتر پردیش کے ضلع کانپور کے علاقے جھن جھک کے ایک بینک میں کرنسی تبدیل کرانے کے لیے قطار میں لگی ہوئی30سالہ حاملہ خاتون نے بچے کو جنم دے دیا ۔سردار پور کی رہائشی سرویشا دیوی نے بینک کی حدود میں بچے کو جنم دیا تو وہاں موجود دیگر خواتین نے ان کی مدد کی ۔پھر بینک انتظامیہ نے پولیس کو اطلاع کی جس پر سرویشا دیوی کو نو مولود بچے سمیت کمیونٹی ہیلتھ سنٹر منتقل کیا گیا ۔بینک حکام نے کہا کہ قطار میں کھڑی سرویشا دیوی کو جب درد شرو ع ہوئی تو ایمبو لینس کو بلایا گیا لیکن اس کے آنے سے پہلے سرویشا دیوی کی تکلیف بہت زیادہ بڑھ گئی تھی جس پر وہاں موجود دیگر خواتین نے سرویشا دیوی کو گھیرے میں لے کر ان کی مدد کی اوربینک کے احاطے میں ہی بچے کو جنم دینے میں سرویشا دیوی کی مدد کی۔بعد ازاں ماں اور بچے کو ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ڈاکٹروں کے مطابق دونوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔واضح رہے کہ مودی سرکار کی غلط پالیسیوں سے بھارت بری طرح کرنسی بحران سے شکار ہے جس کے باعث لوگوں کو معمول کی زندگی بری طرح متاثر ہے ،کرنسی کی تبدیلی کے لیے لائینوں میں لگے کچھ لوگ اپنے پیاروں کے علاج کے لیے خوار ہو رہے ہیں تو کچھ خود سخت بیماری کی حالت میں لمبی لمبی لائینوں میں دھکے کھا رہے ہیں ۔بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے ملک بھر میں 500اور ایک ہزار روپے کے نوٹوں پر پابندی عائد کردی تھی ۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…