جمعہ‬‮ ، 12 جون‬‮ 2026 

روس کا بہت بڑا نقصان ، جہاز گرکر تباہ ہو گیا

datetime 2  دسمبر‬‮  2016 |

ماسکو ( آن لائن )روسی خلائی ایجنسی روسکوسموس نے تصدیق کی ہے کہ بین الاقوامی خلائی سٹیشن کیلئے سامان لیجانے والا ایک خلائی جہاز گر کر تباہ ہو گیا ہے۔
خلائی جہاز پروگرس ایم ایس زیرو فور میں کوئی خلا باز سوار نہیں تھا اور اسے جمعرات کو قزاقستان کے بیکانور خلائی مرکز سے روانہ کیا گیا تھا۔جہاز 2.4 ٹن پر مشتمل ایندھن، خوراک اور آلات لے کر بین الاقوامی خلائی سٹیشن کے لیے روانہ ہوا تھا۔
خلائی ایجنسی کے حکام کا کہنا ہے کہ 190کلومیٹر بلندی پر خلائی جہاز تباہ ہوا اور اس کا ملبہ سائبیریا کے دور افتتادہ پہاڑی علاقے میں گرا ہے۔روسکوسموس کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق منگولیا کی سرحد کے قریب جمہوریہ تووا کی فضا میں خلائی جہاز کے زیادہ تر حصے جل کر راکھ ہو گئے تھے۔
حالیہ برسوں میں متعدد روسی اور امریکی سامان بردار خلائی جہازوں کو حادثات پیش آ چکے ہیں۔گذشتہ ماہ بیکانور خلائی مرکز سے سویوز نامی روسی خلائی جہاز کے ذریعے امریکہ کی 56 سالہ خلاباز پیگی وٹسن نے تیسری بار خلائی سفر پر روانہ ہو کر خلا میں جانے والی معمر ترین خاتون بن گئی تھیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…