بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

ٹرمپ کے اعلان نے دنیامیں ہلچل مچادی

datetime 1  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی نومنتخب صدرڈونلڈٹرمپ نے نائن الیوان حملوں کی دوبارہ تحقیقات کرانے کااعلان کردیاہے ۔امریکی میڈیارپورٹس کے مطابق ڈونلڈٹرمپ نے امریکی ریاست ورجینیاکی ہینریکوکائونٹی میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے اپنے ووٹرزسے وعدہ کیاتھاکہ وہ نائن الیون کی دہشتگردی کے واقعہ کی تحقیقات سے مطمعن نہیں ہیں اگروہ اقتدارمیں آگئے تودوبارہ اس واقعے کی تحقیقات کرائیں گے ۔اب امریکی نومنتخب صدرڈونلڈٹرمپ نے واضح الفاظ میں کہاہے کہ اس واقعہ کی دوبارہ نئے سرے سے تحقیقات کرائیں گے

۔ڈونلڈٹرمپ کے اس بیان نے امریکی اسٹیبلشمنٹ کوایک نئے امتحان سے دوچارکردیاہے ۔ڈونلڈٹرمپ کاکہناتھاکہ ’’دوہوائی جہازاتنی بڑی آسمان کوچھوتی مضبوط عمارتوں کوکیسے تباہ کرکے گراسکتے ہیں ؟‘‘۔ان کاکہناتھاکہ یہ بات میری سمجھ سے بالاترہے کہ نائن الیون کی 585صفحات پرمبنی تحقیقاتی رپورٹ میں ایک بلڈنگ نمبر7کی تباہی کاذکرہی نہیں ہے ‘‘۔امریکی نومنتخب صدراس بات پربھی انگلی اٹھارہے ہیں کہ تحقیقات میں 19ہائی جیکروں کاتعلق سعودی عرب سے ثابت ہوالیکن امریکہ نے اس بارے میں کوئی ایکشن نہیں لیا۔ڈونلڈٹرمپ کاکہناتھاکہ امریکی عوام جواب مانگتے ہیں کہ ہمیں محفوظ رکھانہیں گیایارکھنانہیں چاہتے ہیں ۔ان کاکہناتھاکہ اس دہشتگردی کے واقعہ کی تحقیقات اس لئے بھی ضروری ہیں تاکہ امریکہ کومکمل طورپرمحفوظ کیاجاسکے جس کے لئے میں اس دہشتگردی کے بڑے واقعہ کی دوبارہ تحقیقات کرائوں گا۔

واضح رہے کہ امریکہ میں نائن الیون کے سانحہ سے متعلق دوقسم کی آراسامنے آئی ہیں ۔ایک طرف امریکی انتظامیہ اس سانحے کاذمہ دار
القاعدہ کوقراردیاہے جبکہ دوسری آرایہ ہے کہ اس سانحہ کا ذمہ دارامریکہ سے ہی تعلق رکھتے ہیں ۔امریکی صدارتی انتخابات کے بعد نومنتخب صدرڈونلڈٹرمپ نے بھی اس حوالے سے ایک بیان دیاہے کہ جوکہ امریکی سکیورٹی اداروں کےلئے بڑی ناکامی کے متراد ف ہے ۔

ایک برطانوی اخبارکی رپورٹ کے مطابق امریکی نومنتخب صدرڈونلڈٹرمپ نے کہاکہ ورلڈٹریڈسینٹرکی عمارتوں جہازوں کے ٹکرانے سے نہیں بلکہ ان عمارتوں کے نیچے بم رکھ کراڑایاگیااوریہ زمین بوس ہوگئیں جوکہ کئی ماہرین کی رپورٹس کی تصدیق کرتاہے ۔اسی اخبارکی رپورٹ کے مطابق ٹرمپ نے ایک انٹرویومیں بھی ایک سوال کاجواب دیتے ہوئے کہاتھاورلڈٹریڈسینٹرکے نارتھ کی بلڈنگزبہت زیادہ مضبوط تھیں اوران میں کوئی ایسانقص بھی نہیں تھاکہ یہ جہازوں کے ٹکرانے سے گرجاتیںاوریہ ناممکنات میں ہے کہ طیارے ایک سٹیل سے بنی عمارت سے گزرجائیں ۔ٹرمپ نے کہاکہ جہازوں کے عمارتوں سے ٹکرانے اوربم پھٹنے کی ٹائمنگ ایک تھی جس کی وجہ سے یہ عمارتیں زمین بوس ہوگئیں ۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…