اتوار‬‮ ، 04 مئی‬‮‬‮ 2025 

اجتماعی قبر سے 32 لاشیں اور 9 سر برآمد ،سنسنی خیز انکشافات

datetime 26  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میکسیکوسٹی(آن لائن) شمالی امریکی ملک میکسیکو کی ریاست گوریرو میں ایک قبر سے 32 افراد کی لاشیں اور 9 کٹے ہوئے سر برآمد ہوئے ہیں۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق شمالی امریکی ملک میکسیکو جو کہ دنیا بھر میں ڈرگ مافیا کی آماجگاہ کے نام سے جانا جاتا ہے اور جہاں آئے روز قتل و غارت گری کے واقعات رونما ہوتے رہتے ہیں، اسی طرح کا ایک اور دل دہلا دینے والا واقعہ میکسیکو کی ریاست گوریرو میں پیش آیا جہاں پولیس نے ایک قبر سے 32 افراد کی مسخ شدہ لاشیں اور 9 کٹے ہوئے سر برآمد کئے۔ ریاست کے سکیورٹی ترجمان کے مطابق لاشیں 31 مرد اور ایک خاتون کی ہیں جو کہ انتہائی بری حالت میں ہیں، تمام لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ابھی تک اس سلسلے میں کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے تاہم تحقیقات کی جارہی ہیں جب کہ علاقے میں سرچ آپریشن بھی شروع کر دیا گیا ہے۔ واضح رہے میکسیکو دنیا کے خطرناک ترین ڈرگ اسمگلرزاور منشیات فروشوں کا گڑھ مانا جاتا ہے جب کہ یہاں ماضی میں منشیات فروشوں اور سکیورٹی اہلکاروں کے درمیان کئی خونی مقابلے بھی ہوچکے ہیں۔

موضوعات:



کالم



شاید شرم آ جائے


ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…