جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

اگر مسلمان ہو تو کونسا بٹن دبائیں یا غیر مسلم تو پھر کونسا بٹن دبائیں

datetime 26  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی)امریکا میں مسلمانوں کے درمیان اس امر پر تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے کہ انہیں حال ہی میں ممکنہ طور پر کڑی نگرانی کا نشانہ بنایا گیا ہے۔مسلمانوں کو خود کار ٹیلی فون کالیں موصول ہوئی تھیں جن میں مطالبہ کیا گیا کہ مسلمان ہونے کی صورت میں 1 دبائیں اور غیر مسلم ہونے پر 2 کا بٹن دبائیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق بہت سے حلقوں میں یہ اندیشہ بھی اجاگر ہو رہا ہے کہ شاید نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے انتخابی وعدے پر عمل شروع کر دیا ہے جس میں انہوں کہا تھا کہ امریکا میں تمام مسلمانوں کا اندراج کیا جائے گا۔مسلمانوں کو موصول ہونے والی کالیں درحقیقت ایک غیر منافع بخش تنظیم’’یو ایس اے ایمرج‘‘کی جانب سے کرائے جانے والے سروے کا حصہ ہیں۔ورجینیا میں تنظیم کی ڈائریکٹر سارہ کوکرین کے مطابق اس سروے کا مقصد 8 نومبر کو ہونے والے صدارتی انتخابات کے بعد امریکا میں مسلمانوں کے نقطہ ہائے نظر اور تجربات کے حوالے سے آراء کا جاننا ہے۔
سارہ کا کہنا تھا کہ تشویش اندیشوں کے باعث ” ہمارا سارا کام متاثر ہوا ہے۔ ہم لوگوں سے کال پر رابطہ نہیں کر سکتے اس لیے کہ وہ خوف زدہ ہیں۔واضح رہے کہ صدارتی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کی حیران کن کامیابی کے بعد سے امریکا میں مسلمان تشویش محسوس کر رہے ہیں۔ ٹرمپ کی جانب سے قومی سلامتی کا مشیر چْنے جانے والے مائیکل فلن نے اگست میں اپنے ایک وڈیو پیغام میں مسلمانوں کے بارے میں زہر اگلتے ہوئے کہا تھا کہ اسلام ازم اس کرہ ارض پر 1.7 ارب انسانوں کے اندر کا ناسور ہے جس کو کاٹ کر علاحدہ کیا جانا چاہیے۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…