نیویارک (آئی این پی)امریکی بحریہ کیلئے بنائے جانے والامہنگا ترین لڑاکا بحری جہاز (ڈسٹرائیر) پاناما کینال میں خراب ہوگیا جسے بعد میں کھینچ کر بندرگاہ تک لانا پڑا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی تھرڈ فلیٹ کے ترجمان کمانڈر ریان پیری نے صحافیوں کو بتایا کہ وائس ایڈمرل نے یو ایس ایس زوم والٹ کو روڈمین کے نیول اسٹیشن پر لیجانے کی ہدایت دی جہاں جہاز کی خرابی کو دور کیا جائے گا۔ماہرین کے مطابق جہاز میں انجینئرنگ کی خرابی ہے۔ یہ جہاز امریکی ریاست مین ہٹن میں تیار کیا گیا تھا اور سان ڈیاگو لیجایا جا رہا تھا۔بحریہ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ جہاز کے عملے نے دیکھا کہ الیکٹرک موٹرز کو آپس میں جوڑنے والے بیرنگ کے اندر پانی جا رہا ہے جس کے بعد خرابی کو رپورٹ کیا گیا۔