اسلام آباد (این این آئی) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ وقار یونس نے کہا ہے کہ کرائسٹ چرچ میں جو ہوا اسے بھولنا ہوگا ، پاکستان ٹیم کو اپنے سلو اوور ریٹ پر قابو پانا ہو گا ۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سابق فاسٹ بولر وقار یونس کا کہنا تھا کہ ہملٹن ٹیسٹ میں اٹیکنگ کرکٹ کھیلنے کی ضرورت ہے۔اظہر علی کو نمبر تین پر بیٹنگ کرنی چاہئے جبکہ بابر اعظم کو چھٹے نمبر پر بھیجیں ۔وقار یونس کا کہنا تھا کہ مصباح الحق کی کمی ضرور محسوس ہو گی ،ان کا مزید کہنا تھا کہ دوسرے ٹیسٹ میں شرجیل خان کو کھلانا چاہیے۔