واشنگٹن (آئی این پی ) روس کے صدر ولادی میر پیوٹن نے خبردار کیا ہے کہ اگر نیٹو نے اپنا دائرہ اس کے پڑوسی ملکوں تک بڑھانے کی کوشش کی تو وہ جوابی اقدامات کرے گا۔ایک امریکی فلم ساز اولیور اسٹون کی بنائی گئی دستاویزی فلم میں گفتگو کرتے ہوئے صدر پیوٹن نے کہا کہ جب کوئی ملک نیٹو کا رکن بنتا ہے تو اس کے لیے اتحاد میں شامل بڑے ملکوں مثلاً امریکہ کے دباوکا سامنا کرنا بہت مشکل ہوجاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کسی ملک کے نیٹو میں شامل ہونے کے بعد نیٹو وہاں میزائل دفاعی نظام یا میزائل اسٹرائیک نظام سمیت کچھ بھی نصب کرنے اور فوجی اڈوں کی تعمیر کا فیصلہ کرسکتا ہے جو روس کے لیے ایک خطرہ ہوگا۔روسی صدرنے کہا اگر ایسی کوئی صورتِ حال پیدا ہوئی تو روس کو جوابی اقدامات کرنا ہوں گے اور ان مقامات کو اپنے میزائل نظام کے نشانے پر رکھنا ہوگا جہاں نصب میزائلوں کو روس اپنے لیے خطرہ سمجھتا ہے۔ روسی صدر نے کہا ہے کہ کرائمیا کی یوکرین سے علیحدگی اور روس کے ساتھ الحاق کا فیصلہ بحیرہ اسود کے کنارے واقع کرائمیا کے علاقے سیوستوپول میں قائم روسی بحریہ کے اڈے کو بچانے کے لیے کیا گیا تھا۔
اگر امریکی یا نیٹو فوجی دستے سیوستوپول آجاتے تو یہ روس کی سلامتی کے لیے انتہائی سنگین خطرہ ہوتا جسے نظر انداز کرنا ممکن نہیں تھا۔سابق سوویت ریاست یوکرین گزشتہ کئی برسوں سے نیٹو کا رکن بننے کی کوشش کر رہا ہے لیکن روس ایسے کسی بھی اقدام کا سخت مخالف ہے۔ یوکرین کے مشرقی علاقے میں جاری کشیدگی اور روس نواز علیحدگی پسندوں کی شورش کے باعث یوکرین کی نیٹو میں شمولیت کا معاملہ مزید پیچیدہ ہوگیا ہے۔
میزائل نظام ، روس کی نیٹو کو سنگین نتائج بھگتنے کی دھمکی ، امریکہ کیلئے خطرے کی گھنٹی بج گئی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا
-
2030 تک سونے اور چاندی کی قیمت کتنی بڑھ سکتی ہے؟ ماہرین کی بڑی پیشگوئی
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)
-
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بھارت کا رد عمل آگیا
-
پنجاب میں تعلیمی اداروں کی چھٹیاں 31 اگست تک بڑھانے کی حقیقت سامنے آگئی
-
سولر صارفین کےلئے خوشخبری، حکوت کا بڑا اعلان
-
زلزلے کے شدید جھٹکے،عوام خوفزدہ
-
بھارت کی اسرائیل سے دفاعی معاہدہ کی درخواست، بھارتی وزارت خارجہ کی جانب سے وضاحت
-
پی ٹی آئی رہنما عبداللہ طاہر قتل کیس میں اہم پیشرفت، ہنی ٹریپ کرنیوالی ٹک ٹاکر گرفتار
-
پریمیم پرائز بانڈز کی فروخت پر اسٹیٹ بینک نے نئی شرط عائد کردی
-
پاکستان، ترکیہ کے ساتھ ‘کاغذی معاہدہ’ سعودیہ کو تحفظ فراہم نہیں کرے گا، ایران
-
مارکیٹ سےاکٹھےکیے گئے گھی کے تقریباً 48 فیصدنمونے کوالٹی ٹیسٹ میں ناکام
-
100 سے 40 ہزار روپے تک کے پرائز بانڈز، انعامی رقم پر ٹیکس کتنا ہوگا؟
-
پنجاب، کے پی، بلوچستان، آزاد کشمیر، جی بی میں بارشوں اور سیلاب کا الرٹ



















































