اتوار‬‮ ، 04 مئی‬‮‬‮ 2025 

پاکستان کاپہلا فوجی سربراہ جس نے ۔۔۔! ،امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل کا حیرت انگیزانکشاف

datetime 22  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف گزشتہ دودھائیوں میں پاکستان کے واحدجرنیل ہیں جنہوں نے خود اپنی ریٹائرمنٹ کااعلان ایک سال قبل کیاتھااوراب مقررہ مدت میں ریٹائرڈہوجائیں گے ۔امریکی اخباروال سٹریٹ جرنل نے اپنی ایک رپورٹ میں لکھاہے کہ جنرل راحیل شریف نے اپنی دورملازمت کے دوران جوکہاوہ کردکھایا۔اخبارنے مزیدلکھاہے کہ جنرل راحیل کو

اپنے تین سالہ دور میں دہشت گرد مخالف کارروائیوں کے نمایاں معمار ہونے کا کریڈٹ جاتاہےاوران کے فوج کے سربراہ ہونے کے وقت پاکستان میں دہشتگردوں کی کا رروائیوں میں نمایاں کمی ہوئی اورکراچی جیسے دنیاکے بڑے شہروں میں سے ایک شہرمیں انہوں نے کامیاب آپریشن کرکے پاکستان کی معیشت کومضبوط بنانے میں اہم کرداراداکیاہے اوراس سلسلے میں کسی بھی سیاسی جماعت کے جنگجوونگز کے خلاف کارروائی کی گئی جس کی وجہ سے کراچی میں امن بحال ہواہے ۔امریکی اخبارنےاپنی رپورٹ میں یہ بھی لکھاہے

کہ پاکستان میں فوج کے سربراہ سب سے زیادہ طاقتورعہد ہ ہے اورجنرل راحیل شریف کی وجہ سے سول اورملٹری تعلقات بہترہوئے کیونکہ پاکستان میں کئی بارمارشل لالگنے کی وجہ سے پاکستان میں سول حکومتوں اورفوج میں کشیدگی کی ایک تاریخ موجود ہے لیکن جنرل راحیل شریف نے سول اورملٹری تعلقات کوبہترین سطح پرلانے میں اہم کرداراداکیااورجنرل راحیل شریف کی طرف سے مقررہ مدت میں ملازمت سے سبکدوش ہوجاناایک سنگ میل ثابت ہوگااورپاکستان میں جمہوریت مزید مضبوط ہوگی ۔

موضوعات:



کالم



شاید شرم آ جائے


ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…