منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

صدارت کے عہدے سے رخصت ہونے سے قبل امریکی صدر باراک اوباما کو کس بڑی سپر پاور نے اپنی طرف آنے کا پیغام بھجوادیا ؟ حیران کن انکشاف

datetime 21  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پیرو کے دارالحکومت لیما میں ایپک اجلاس کےموقع پر امریکی صدر اوباما اور روسی صدر پیوٹن کی ملاقات ہوئی ۔ملاقات کے بعد روسی صدر پیوٹن نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے امریکی صدر باراک اوباما کو روس آنے کی دعوت بھی دی ۔اس موقع پر روسی صدر پیوٹن نے کئی سال مل کر کام کرنے پر اوباما کا شکریہ بھی اداکیا۔روسی صدر نے بتایا کہ نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےتصدیق کی ہے کہ وہ روس کے ساتھ تعلقات بہتربناناچاہتےہیں تو میں نےبھی ٹرمپ سےکہاکہ ہم بھی امریکا سے بہتر تعلقات چاہتے ہیں۔روسی صدر کا کہنا تھا کہ تاہم ابھی یہ طے نہیں ہوا کہ ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کب اور کہاں ہوگی۔
دوسری جانب نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اہلیہ میلانیا اور ان کے بیٹے بیرن وائٹ ہاؤس منتقل نہیں ہوں گے ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق میلانیا اور ان کا 10سال کا بیٹا بیرن ٹرمپ ٹاور میں رہیں گے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ بیرن کی تعلیم مین ہٹن کے ایک نجی اسکول میں جاری ہے اور سال کے درمیان میں ان کے بچے کواسکول سے نہیں نکالا جاسکتا کیوں کہ اس سے اس کا سال ضائع ہوسکتا ہے لہٰذا میلانیا اور ان کے بیٹے بیرن کو اس تعلیمی سال کے اختتام تک ٹرمپ ٹاور میں ہی رہنا ہوگا۔نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ20 جنوری کو اپنے عہدے کا حلف اٹھائینگے جس کے بعد ٹرمپ وائٹ ہائوس میں ہی رہیں گے۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…