بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

دنیا میں اس بڑھتی ہوئی خطرناک بیماری میں بھارت اور پاکستان دنیا بھر میں کونسے نمبر آگئے ؟ رپورٹ منظر عام پر آگئی

datetime 20  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(این این آئی)سیلفی سے ہلاکتوں میں بھارت دنیا بھر میں پہلا نمبر پر آگیا،بھارت میں سیلفی لینے کی کوشش کرنے والے 76افراد کو اپنی جان سے ہاتھ دھونے پڑے۔پاکستان سیلفی کی وجہ سے ہونے والی ہلاکتوں کے اعتبار سے دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے اور یہاں اب تک 9 اموات ہوچکی ہیں، امریکا میں 8 جبکہ روس میں 6 افراد سیلفی لیتے ہوئے ہلاک ہوئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق یہ اعداد و شمار امریکا میں قائم کارنیگی میلن یونیورسٹی اور دہلی کے اندرا پراستھا انسٹیٹیوٹ آف انفارمیشن ٹیکنالوجی کی جانب سے شائع کردہ رپورٹ میں سامنے آئے۔رپورٹ کے مطابق اچھوتی سیلفیاں لینے کی کوشش میں سب سے زیادہ اموات گزشتہ دو برسوں کے دوران بھارت میں ہوئیں

اور یہ تعداد دنیا بھر میں ہونے والی سیلفی سے وابستہ اموات سے کہیں زیادہ ہے۔محققین نے خصوصی طریقوں سے انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا کو چھانا اور مارچ 2014 سے اب تک سیلفی کی وجہ سے ہونے والے 127 اموات کی تصدیق کی۔محققین نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر زیادہ سے زیادہ لائکس اور کمنٹس حاصل کرنے کی جستجو کو سیلفیوں کی وجہ سے ہونے والی اموات کا ذمہ دار ٹھہرایا کیوں کہ لوگ خود کو منفرد ثابت کرنے کے لیے حد سے گزرنے سے بھی دریغ نہیں کرتے۔محقیقن کا کہنا تھا کہ خطرناک سیلفیاں لینے کا رجحان تباہ کن ہے کیوں کہ صرف 2015 میں دنیا بھر میں شارک مچھلی کے حملے میں ہونے والی ہلاکتوں سے زیادہ اموات سیلفی کی وجہ سے ہوئیں۔شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق شمالی بھارت میں تین طالب علم سامنے سے آنے والی ٹرین کے ساتھ سیلفی بنانے کی کوشش کے دوران ہلاک ہوئے۔اسی طرح ایک اور طالب علم اونچی چٹان پر کھڑا ہوکر

سیلفی لینے کی کوشش کررہا تھا کہ اچانک نیچے گر کر ہلاک ہوگیا۔اس کے علاوہ ایک جاپانی سیاح سیلفی لیتے ہوئے تاج محل کی سیڑھیوں سے گھر کر ہلاک ہوگیا تھا جبکہ ایک کشتی میں سوار 7 لوگ سیلفی لینے کی کوشش کررہے تھے کہ ان کی کشتی الٹ گئی اور وہ سب جان سے چلے گئے۔پاکستان سیلفی کی وجہ سے ہونے والی ہلاکتوں کے اعتبار سے دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے اور یہاں اب تک 9 اموات ہوچکی ہیں، امریکا میں 8 جبکہ روس میں 6 افراد سیلفی لیتے ہوئے ہلاک ہوئے۔بھارت کی آبادی 1.25 ارب ہے جو کہ امریکا سے 4 گنا اور پاکستان سے 6 گنا زیادہ ہے لیکن کم آبادیوں کے باوجود پاکستان اور امریکا میں سیلفی کی وجہ سے ہونے والی اموات کی شرح بلند ہے۔رپورٹ کے مطابق چین جس کی آبادی دنیا میں سب سے زیادہ 1.37 ارب ہے ، اب تک وہاں سیلفی کی وجہ سے محض 4 اموات ہوئی ہیں۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…