صنعاء (این این آئی) شام کے صدر بشار الاسد نے امید ظاہر کی ہے کہ نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ دہشت گردی کیخلاف جنگ میں ان کے اتحادی ہونگے۔پرتگال کے سرکاری ٹی وی کو ایک انٹرویو میں بشار الاسد نے کہا کہ ٹرمپ کے بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتا کہ وہ کیا کرنے جا رہے ہیں لیکن اگر انہوں نے دہشت گردوں کیخلاف لڑائی کی تو یقیناًہم فطری اتحادی ہونے جا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم ٹرمپ کے بارے میں فیصلہ کرنے میں بہت محتاط ہیں۔انہوں نے امریکہ کی موجودہ پالیسی پر تنقید کرتے ہوئے کہا میں سمجھتا ہوں کہ وہ دنیا کی پولیس ہے اور وہ دنیا کے جج ہیں ، شامی صدر نے ترک صدر رجب طیب اردوگان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اردوگان بیمار آدمی،احساس برتری کا شکار اورحقیقت کیساتھ رابطے سے باہر شخص ہیں۔