نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک )بھارتی وزیر خارجہ سشماسوراج جوکہ ان دنوں گردوں کی بیماری میں مبتلاہیں اوراب سشماسوراج کے کے گردوں نے کام کرنا چھوڑدیا ہے۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق بھارتی وزیر خارجہ سشماسوراج جوکہ ان دنوں گردوں کی بیماری میں مبتلاہیں اوراب سشماسوراج کے کے گردوں نے کام کرنا چھوڑدیا ہے۔ب
ھارتی وزیرخارجہ سشما سوراج نئی دہلی کے ہسپتال میں داخل ہیں، ان کا ڈائیلاسس کیا جارہا ہے، گردے کے ٹرانسپلانٹ کے لیے ٹیسٹ کئے جارہے ہیں۔ بھارتی وزیر خارجہ نے سوشل میڈیا پر اپنے ٹوئیٹ میں اپنے لیے دعاؤں کا کہا ہے۔ واضح رہے کہ سشما سوراج کو 7 نومبر کوہسپتال میں داخل کیا گیا تھااورماہر ڈاکٹروں کی ایک ٹیم ان کی مسلسل نگرانی کررہی ہےجبکہ اب ان کےگردوں کے نہ کام کرنے کی خبرآگئی ہے جس کے بعد ان کی حالت مزیدتشویشناک بتائی جارہی ہے ۔