واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکاکےنومنتخب صدرڈونلڈ ٹرمپ کے مشیروں نے بتایاہےکہ مسلم ممالک سے آنےوالے افرادکواپنی رجسٹریشن کروانی ہوگی۔غیرملکی خبرایجنسی کےمطابق کنساس کے سیکریٹری آف اسٹیٹ کرس کوبیخ نے بتایاہےکہ مسلم ممالک سے امریکا آنے والے افراد کو رجسٹریشن کروانے کی تجویزپرکام ہورہاہے۔
انھوں نے مزید بتایاکہ وہ ڈونلڈ ٹرمپ کی ایمیگریشن ٹیم کے ساتھ اس مقصد کے تحت رابطے میں ہیں۔ان ممالک میں خاص طورپر وہ ملک شامل ہونگے جہاں شدت پسند تنظیمیں فعال ہیں۔ کرس اس سے قبل ریاست ایریزونا میں سخت امیگریشن قوانین بنواچکے ہیں۔
اس کے علاوہ امریکی نومنتخب صدرکی انتظامیہ جلد از جلد امریکا اور میکسیکو کی سرحد پر دیوار بنوانا چاہتی ہیں۔اس مقصد کے لیے کانگریس سے فوری منظوری بھی نہیں لئے جانے کا امکان ہے۔