پیر‬‮ ، 10 اگست‬‮ 2026 

یہودی پارلیمنٹ میں اذان گونج اٹھی۔۔۔اذان کیوں اور کس نے دی ؟ اسرائیلی وزیر اعظم کے خلاف بڑا اقدام اٹھا لیا گیا

datetime 16  ‬‮نومبر‬‮  2016 |

مقبوضہ بیت المقدس (این این آئی) اسرائیلی کابینہ کی جانب سے بیت المقدس اور شمالی فلسطین کی تمام مساجد میں لاؤڈ اسپیکر پر اذان دینے پرپابندی کا قانون منظور کیے جانے کے بعد حالات کافی کشیدہ ہوگئے ہیں۔ گذشتہ روز اسرائیلی پارلیمنٹ کے اجلاس کے دوران عرب کمیونٹی کے نمائندہ ایک مسلمان رکن پارلیمنٹ نے صہیونی پارلیمنٹ کے ایوان میں اذان دے کر صہیونیوں کو یہ پیغام دیا ہے کہ فلسطینی مساجد میں اذان دینے پر پابندی کے کسی قانون کو قبول نہیں کرینگے۔اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز پارلیمنٹ کا اجلاس کافی بدمزگی کی شکل میں ہوا۔ اس دوران عرب رکن پارلیمنٹ احمد الطیبی نے وزیراعظم نیتن یاھو کے خلاف ایوان میں تحریک عدم اعتماد بھی پیش کی۔ انہوں نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینی قوم کو نام نہاد قوانین کے ذریعے پابندیوں میں جکڑنے کی مذموم کوششیں کی جارہی ہیں۔احمد الطیبی نے کہا کہ چند سال قبل میں نے اسی فورم پر کھڑے ہو کر اسرائیلی فوج کی ’’کتا یونٹ‘‘ کے بارے میں بات کی تھی۔ اس یونٹ کے اہلکار فلسطینی شہروں میں اللہ اکبر کہنے والے فلسطینیوں کا تعاقب کرتے تھے۔ آج فلسطینی قوم کو ایک بار پھرایک نئی کتا یونٹ کا سامنا ہے جو نام نہاد قوانین کے ذریعے اللہ اکبر کہنے پر پابندیاں عاید کرکے فلسطینیوں کے مذہبی معاملات میں مداخلت کی مرتکب ہو رہی ہے۔احمد الطیبی نے کہا کہ اسرائیلی کابینہ میں اذان پرپابندی کا قانون منظور کرکے لاکھوں فلسطینیوں کے مذہبی جذبات مشتعل کرنے کی مذموم کوشش کی گئی ہے۔ اس قانون کی منظوری کے بعد نیتن یاھو کو حکومت میں رہنے کا کوئی حق نہیں رہا ہے۔اپنی تقریر کے اختتام پر احمد الطیبی نے پارلیمنٹ کے فورم پر با آواز بلند پوری اذان کے کلمات مبارک دہرائے دیگر عرب ارکان نے بھی ان کی حمایت کی جبکہ صہیونی انتہا پسند ارکان منہ بسورتے رہ گئے۔ اسرائیلی پارلیمنٹ میں اذان کی ویڈیو بھی سامنے آئی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)


میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…