کابل (آئی این پی ) افغانستان میں پارلیمنٹ کی جانب سے وزرا ء کوبر طرف کئے جانے پر صدر اشرف غنی طیش میں آگئے تمام وزراء کو بدستور کام کرنے کی ہدایت کی ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق تین روز قبل پارلیمنٹ نے وزیر خارجہ اور دیگر 5 وزیروں کے خلاف عدم اعتماد کا ووٹ دے کر انہیں نااہل قرار دیا تھا جبکہ وزیر خزانہ ، دیہی ترقی کے وزیر اور وزیر انصاف اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔افغانستان کے قانون کے مطابق پارلیمنٹ کو کسی بھی وزیر کو نااہل قرار دینے کا اختیار حاصل ہے جبکہ مزید 8 وزیروں کے خلاف عدم اعتماد کی قرار داد کا امکان ہے۔ افغان صدارتی محل کی جانب سے جاری اعلامیہ میں تمام وزراء کو ہدایت کی گئی ہے کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ آنے تک بدستور کام کرتے رہیں۔ دوسری جانب تحاریک عدم اعتماد لانے والے رکن پارلیمنٹ کیلئے اپنا حق استعمال کیا، امید ہے حکومت ہمارے آئینی فیصلے کا احترام کرے گی۔