ہفتہ‬‮ ، 03 مئی‬‮‬‮ 2025 

7.4 شدت کا زلزلہ،نیوزی لینڈ شدید خطرے میں،وارننگ جاری،پاکستانی کرکٹ ٹیمیں بھی موجود

datetime 13  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آکلینڈ (این این آئی)نیوزی لینڈ کے جنوبی حصے میں 7.4 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے بعد محکمہ شہری دفاع نے سونامی کی وارننگ جاری کردی ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق کے مطابق زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ زلزلے کی شدت 7.4 تھی اور اس کی گہرائی 10 کلومیٹر تھی

تاہم امریکی جیولوجیکل سروے کی تازہ رپورٹ کے مطابق زلزلے کے جھٹکے 7.8 شدت کے تھے۔امریکی ایجنسی کے مطابق زلزلے کا مرکز نیوزی لینڈ کے جزیرے پر قائم شہر کرائسٹ چرچ سے جنوب میں 90 کلومیٹر دور تھا۔نیوزی لینڈ کی حکومت نے زلزلے کے بعد تسونامی کی وارننگ جاری کردی۔نیوزی لینڈ کے محکمہ شہری دفاع کے مطابق تسونامی شمالی جزیرے کی مشرقی پٹی سے ٹکرا سکتا ہے،

جس سے بچنے کیلئے عوام فوری طور پر محفوظ مقامات کی جانب منتقل ہو جائیں۔ان کا کہنا تھا کہ تسونامی کی پہلی لہر زیادہ خطرناک نہیں ہوگی تاہم لہریں کئی گھنٹوں تک وقفے وقفے سے آتی رہیں گی۔ایک مقامی خاتون نے بتایا کہ زلزلے کے چھٹکے بہت طویل دورانیے تک تھے اور اس کے بعد آفٹر شاکس کا سلسلہ بھی جاری رہا۔
جبکہ ان دنوں پاکستانی وومینزکرکٹ ٹیم بھی اس وقت نیوزی لینڈکے دورے پرہے ۔

موضوعات:



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…