کابل(مانیٹرنگ ڈیسک) افغانستان کے دارالحکومت کابل میں امریکی سفارت خانے کو سکیورٹی وجوہات کی بنیاد پر بند کر دیا گیا ہے۔جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق امریکی سفارتخانے کو مزار شریف میں جرمن قونصل خانے اور بگرام پر حملے کے بعد سیکیورٹی بنیادوں پر بند کیاگیاہے۔
سفارت خانے کی بندش عارضی بتائی گئی ہے اور اس دوران مزید سخت احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا عندیہ دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز افغانستان میں امریکا کے سب سے بڑے فوجی ایئر بیس پر طالبان کے خودکش حملے میں چار افراد ہلاک جبکہ چودہ زخمی ہو ئے تھے ۔