ویانا (آن لائن) آسٹریا میں ری پبلک آف کوریا کی زیر صدارت نیوکلیئر سپلائرز گروپ کا اجلاس ہوا ہے اجلاس میں 12 ممالک نے بھارت کو این ایس جی ممبر شپ دینے کی حمایت کر دی ۔ تفصیلات کے مطابق ہفتے کے روز آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں نیوکلیئر سپلائرز گروپ کا اجلاس ہوا اجلاس میں نان این پی ٹی ممالک کی گروپ میں شمولیت کا جائزہ لیا گیا اجلاس میں29 ممالک میں سے 12 ممالک نے بھارت کو نیوکلیئر سپلائرز گروپ میں شامل کرنے کی حمایت کر دی جبکہ روس اور چین سمیت 17 ممالک نے بھارتی رکنیت پر مزید مشاورت کی ضرورت پر زور دیا اجلاس میں نان این پی ٹی ممالک کی گروپ میں شمولیت کے لئے قانونی تکنیکی اور سیاسی پہلوئوں پر بھی غور کیا گیا چین نے نان این پی ٹی ممالک کے لئے مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا ۔اجلاس میں شریک چینی حکام نے کہاکہ نان این پی ٹی ممالک کے لئے قابل عمل مساوی طریقہ کار وضع کیا جانا چاہئے نان این ایس جی ممالک کی گروپ میں شمولیت کے لئے بین الحکومتی مرحلے کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔