جمعرات‬‮ ، 14 اگست‬‮ 2025 

پاکستان نے ’’را‘‘ اور ’’آئی بی‘‘ کے مزید 5 ایجنٹوں کو ملک سے باہر نکال دیا گیا

datetime 9  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان میں سفارت کاری کی آڑ میں کام کرنے والے بھارتی خفیہ ایجنسیوں ’’را‘‘ اور ’’آئی بی‘‘ کے مزید 5 ایجنٹوں کو بے دخل کردیا گیا ہے میڈیا رپورٹ کے مطابق تخریب کاری میں ملوث مزید 5 بھارتی سفارت کاروں کو واہگہ کے راستے ملک سے بے دخل کردیا گیا، واہگہ کے راستے بھارت واپس جانے والے بھارتی سفارتی عملے میں راجیش کماراگنی ہوتری، امردیپ سنگھ، ٹوڈواٹا چی سمیت 6 افراد شامل ہیں۔گزشتہ روز بھی 3 بھارتی سفارت کاروں کو اسلام آباد سے پرواز ای کے 613 کے ذریعہ براستہ دبئی بھارت واپس روانہ کیا گیا تھا۔ پاکستان نے سفارتی آداب کی خلاف ورزی اور ملک کی سالمیت کے خلاف کام کرنے والے آٹھوں سفارت کاروں کو ناپسندیدہ قرار دیا تھا۔واضح رہے چند ماہ قبل بلوچستان سے ’’را‘‘ کا افسر کل بھوشن یادیو پکڑا گیا تھا جسے مسلمان کی حیثیت سے بھارتی پاسپورٹ جاری کیا گیا تھا اور اس کے پاسپورٹ پر ایران کا ویزا تھا جب کہ گزشتہ ہفتے سیکیورٹی ایجنسیز نے سفارت کاروں کے لبادے میں بھارتی سفارت کاروں کا ایک نیٹ ورک پکڑ لیا تھا جو کہ تخریب کاری میں ملوث پایا گیا۔

موضوعات:



کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…