بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

’’کسی بھی وقت حملہ کرنا پڑسکتا ہے‘‘ تین لاکھ سے زائد فوجیوں کو تیار رہنے کا حکم دیدیا گیا

datetime 7  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)روس کے ساتھ بڑھتی ہوئی کشیدگی کیو جہ سے نیٹو نے اپنے تین لاکھ فوجیوں کو الرٹ رہنے کاحکم دیدیا اور کہاہے کہ کئی سالوں سے روس فوجی تیاریوں میں لگا ہے اوربالٹک ریاستوں کیساتھ پہلے سے زیادہ جارہانہ انداز اپنائے ہوئے ہے۔ برطانوی اخبار انڈیپنڈنٹ کے مطابق نیٹو کے سیکریٹری جنرل جینز سٹولٹن برگ نے کہاکہ اتحادی ممالک توقع کرتے ہیں کہ کسی بھی جنگی صورتحال میں ہزاروں کی تعداد میں دستے فوری اورموثرردعمل دیں، ہم نے روس کو مختلف طریقوں سے زیادہ فعال دیکھاہے، روس فوجی

صلاحیتوں میں اضافہ کررہاہے اور اپنے پڑوسی ممالک کیخلاف عسکری طاقت استعمال کررہاہے۔ان کاکہناتھاکہ یہ بھی دیکھاگیاکہ روس یورپ میں اتحادیوں کے درمیان پراپیگنڈا کررہاہے اور یہی اصل وجہ ہے کہ نیٹو جواب دے رہاہے، سرد جنگ کے خاتمے کے بعدسے اجتماعی دفاع کے سب سے بڑی طاقت کیساتھ ردعمل دے رہے ہیں تاہم اْنہوں نے الرٹ کیے گئے فوجیوں کی تعداد بتانے سے گریز کیالیکن نیٹو کیلئے برطانیہ کے نمائندے سرآدم تھامسن نے کہاکہ یہ تین لاکھ کے قریب ہوسکتے ہیں۔اکتوبر میں اطلاعات تھیں کہ نیٹو روسی سرحد کے

ساتھ چار ہزار اہلکارتعینات کرنے کی تیاری کررہاہے جو سردجنگ کے بعد سے سب سے بڑی تعیناتی تھی اور اس کیلئے برطانیہ سمیت اتحادی ممالک سے فوجی طلب کیے جانے تھے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…