جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

افغانستان میں پاکستانی نژاد آسٹریلوی خاتون کو اغوا ء کرلیا گیا

datetime 6  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کابل (این این آئی)افغانستان میں پاکستانی نژاد آسٹریلوی خاتون کو اغوا ء کرلیا گیا ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق کابل پولیس کے سربراہ جنرل عبدالرحمٰن رحیمی نے اتوار کو کہا کہ خاتون کو ہفتہ کو دیر گئے ان کے ڈرائیور کے ہمراہ اغوا کیا گیا۔

افغانستان کے دارالحکومت کابل سے ایک پاکستانی نڑاد آسٹریلوی خاتون کو نامعلوم مسلح افراد نے اغوا کر لیا ہے اس واقعہ کی تحقیقات میں خاصی پیش رفت ہوئی ہے تاہم سردست وہ اس بارے میں ذرائع ابلاغ کو آگاہ نہیں کر سکتے۔ جنرل رحیمی نے خاتون سے متعلق مزید تفصیلات تو فراہم نہیں کیں لیکن پولیس کے ایک عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر امریکی میڈیا کو بتایا کہ خاتون کی عمر تقریباً 40 سال سے زائد ہے اور وہ ایک ایجنسی کوآرڈینیٹنگ باڈی فار افغان ریلیف نامی تنظیم کے لیے کام کرتی ہیں۔

اطلاعات کے مطابق اغوا کا یہ واقعہ کابل شہر میں قلعہ فتح اللہ نامی علاقے میں پیش آیا۔ادھر آسٹریلوی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں اپنے ایک شہری کے اغوا ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ خطرناک سلامتی کی صورتحال اور اغوا کے خطرات کے پیش نظر آسٹریلیا اپنے شہریوں کو افغانستان کا سفر نہ کرنے کی ہدایت کرتا رہا ہے۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…