شارجہ(مانیٹرنگ ڈیسک ) متحدہ عرب امارات میں خاتون نے واٹس ایپ اور وائبر پر اپنے شوہر کو گالیاں دے دیں جس پر شوہر عدالت پہنچ گیا ۔خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق شارجہ کی عدالت میں شوہر نے الزام عائد کیا کہ اس کی بیوی نے گھریلوتنازعے پر بحث کے دوران واٹس ایپ اور وائبر پر اسے گالیاں دیں اور ہتک آمیز الفا ظ کا استعمال کیا ۔سماعت کے دران خاتون نے الزامات مسترد کرتے ہوئے عدالت سے التجا کی کہ اسے مجرم قرار نہ دیا جائے ۔اس موقع پر میاں بیوی نے مخالفت ترک کرنے اور مسئلے کا پر امن حل نکالنے سے انکار کردیا ۔عدالت میں شوہر نے اصرار کیا ہے کہ اس کی بیوی کا ٹرائل کیا جائے ۔شوہر نے کہا اس کی بیوی نے ہتک آمیز رویہ اپنا یا ہوا تھا اور وہ دھمکیاں بھی دیتی تھی ۔عدالت نے سماعت دسمبر تک ملتوی کردی ۔متحدہ عرب امارات کے قانون کے مطابق کسی کو گا لیا ں دینے یا دھمکانے کے جرم میں 2لاکھ 50ہزار سے 5لاکھ تک جرمانہ کیا جا سکتا ہے ۔