جمعہ‬‮ ، 01 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

کرپشن کے الزامات 4 وزراء برطرف کر دیئے گئے

datetime 4  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ایران کے صدر حسن روحانی نے بدعنوانیوں کے الزامات میں تین وزراء کی برطرفی کے بعد تین نئے وزراء4 کا تقرر کیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایرانی صدر نے رضا سلطانی کو ثقافت اور اسلامی رہ نمائی ،فخرالدین احمدی اشتیانی کو وزیر تعلیم اور مسعود سلطانی کو کھیلوں اور نوجوانوں کے امور کا وزیر مقرر کیا ہے۔یہ تینوں وزیر بالترتیب علی جنتی ،علی اصغر فانی اور محمود گودرزی کی جگہ لیں گے۔ان تینوں نے اپنے استعفے پیش کردیے تھے۔کھیلوں اور نوجوانوں کے امور کے سابق

وزیر محمود گودرزی کو مالیاتی بدعنوانیوں کے اسکینڈلز منظرعام پر آنے کے بعد عہدہ چھوڑنا پڑا تھا اور ان کی وزارت کے متعدد سینیر عہدے داروں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔وزیرتعلیم علی اصغر فانی کو بھی اساتذہ کے فنڈ میں خرد برد کے الزامات کے بعد برطرف کردیا گیا تھا۔سابق وزیر ثقافت علی جنتی سخت گیر عالم احمد جنتی کے بیٹے ہیں۔انھیں گذشتہ ماہ قم شہر میں ایک مخلوط کنسرٹ کے انعقاد کی پاداش میں مذہبی حکام کے دباؤ پر برطرف کیا گیا تھا۔اس کنسرٹ میں شریک مردوں اور عورتوں نے اکٹھے رقص کیا تھا۔

موضوعات:



کالم



عمران خان ہماری جان


’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…