اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سری لنکا کے وزیراعظم رانیل وکرما سنگھے نے اپوزیشن کے الزامات پر کمیشن کے سامنے پیش ہونے کا اعلان کردیا، اپوزیشن نے کرپشن اور بدعنوانیوں کے الزامات پر وزیراعظم سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق سری لنکا کے وزیراعظم کا کہنا ہے کہ کمیشن نے بلایا تو پیش ہونے اور اپنا بیان رکارڈ کرانے میں خوشی محسوس کرونگا، ہماری حکومت نے الزامات کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔سابق وزیراعظم راجا پاکسے کی سربراہی میں اپوزیشن نے وزیراعظم وکرما سنگھے پر الزمات عائد کیے ہیں کہ وزیراعظم کے نامزد کردہ سینٹرل بینک کے سربراہ بدعنوانیوں میں ملوث ہیں، اپوزیشن نے صدر سے مطالبہ کیا ہے کہ سینٹرل بینک کو وزیراعظم کے کنٹرول سے نکالا جائے۔سری لنکن وزیر اعظم نے کہا ہے کہ کمیشن نے بلایا تو پیش ہونے اور اپنا بیان رکارڈ کرانے میں خوشی محسوس کرونگا، ہماری حکومت نے الزامات کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔