بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

مستقبل کی تیاریاں،پاکستان اور ترکی کی افواج نے بڑا قدم اُٹھالیا

datetime 29  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)پاکستان نیوی فلیٹ یونٹس اور کراچی کے دورے پر آئے ہوئے ترک بحریہ کے جہاز ٹی سی جی بایو کاڈا کے درمیان بحیرہ عرب میں فوجی مشقیں دوسرے دن بھی جاری رہیں۔تفصیلات کے مطابق پاک نیوی اور ترک بحریہ کے درمیان فوجی مشقوں کا مقصد باہمی اشتراک بڑھانا اور علاقائی بحری سیکیورٹی کے لئے مل کر کام کرنا تھا،ان مشقوں کا آغاز گزشتہ روز ہوا تھا۔ذرائع کے مطابق مشقوں میں اینٹی ایئر وارفیئر آپریشنز،کمیونیکیشن کی مشقیں اور پاکستان نیوی کے بحری جہازوں،ہیلی کاپٹرز اور ترک بحری جہاز کے مشترکہ ڈرل شامل تھیں۔ڈپٹی چیف آف نیول اسٹاف(آپریشنز)وائس ایڈمرل ظفر محمود عباسی اور کمانڈر پاکستان فلیٹ وائس ایڈمرل عارف اللہ حسینی نے ترک مشن کمانڈر کے ہمراہ ترک بحری جہاز پر مشقوں کا معائنہ کیا اور دونوں ممالک کی بحری افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف کرتے ہوئے مہارت کے اعلی مظاہرے پر اطمینان کا ظاہر کیا۔اس موقع پر نیوی حکام نے کہاکہ پاک ترک بحری مشق سے دونوں ممالک کی بحری افواج کو ایک دوسرے سے سیکھنے کا موقع ملے گا اور دونوں ممالک کو اپنی اپنی جنگی صلاحیتوں کو بہتر بنانے کا موقع میسر آسکے گا جو کہ خطہ کے باہمی مفادات کے لیے خوش آئند امر ہے۔دفاعی تجزیہ نگاروں کے مطابق پاکستان اور ترک بحری افواج کے مابین دورے اور مشترکہ مشقیں دونوں ممالک کے درمیان اعتماد اور تعاون کا مظہر ہیں اور اسی سلسلے میں ترک بحری جہاز ٹی سی جی بایو کاڈا کا یہ دورہ دفاعی تعلقات کو بہتر بنانے اور دونوں ملکوں اور بالخصوص دونوں بحری افواج کے درمیان روابط مضبوط کرنے کا باعث بنے گا۔واضح رہے کہ ترک بحری جہاز ٹی سی جی بایو کاڈا پاکستان کے خیر سگالی کے دورے پر ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…