برسلز(این این آئی)نیٹو کے سکریٹری جنرل نے کہا ہے کہ نیٹو روس کے ساتھ نہ تو کوئی ٹکراؤ چاہتا اور نہ ہی دوسری سرد جنگ چاہتا ہے۔برطانوی نشریاتی ادارے سے بات چیت کرتے ہوئے نیٹو کے سکریٹری جنرل جینز سٹولٹینبرگ کا کہنا تھاکہ مشرقی یورپ کے علاقے میں اضافی 4000 فوجیوں کی تعیناتی کا مقصد احتیاط برتنا ہے اشتعال دلانا نہیں۔انھوں نے کہا کہ موجودہ کشیدگی کے باوجود نیٹو کا فوجی اتحاد روس کو خطرے کے طور پر نہیں دیکھتا۔ نیٹو کے سکریٹری جنرل جینز سٹولٹینبرگ کا کہنا تھا کہ اس کا مقصد روس کے ساتھ ٹکراؤ نہیں بلکہ اور زیادہ معاون اور تعمیری تعلقات استوار کرنے کی ایک کوشش ہے لیکن یہ ہمیں اجتماعی دفاع اور طاقت کے توازن کی بنیاد پر کرنا ہوگا۔انھوں نے کہا کہ نیٹو کو روس سے فوری طور پر تو کوئی خطرہ لاحق نہیں ہے لیکن یوکرین میں اس کے اقدامات کے مد نظر جوبا اور یورپی ممالک کے خلاف جوہری طاقت کے استعمال کی دھمکانے والے بیانات کے پیش نظر ایسا کر رہا ہے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں