انقرہ (نیوزایجنسی) ترکی میں فتح اللہ گولن کی تنظیم کے ساتھ تعلق رکھنے والے ترک فوج کے 73 پائلٹوں کی گرفتاری کے وارنٹ جاری کردیئے گئے۔عالمی ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق ترک فوج کے مشتبہ پائلٹوں میں سے 71 لیفٹیننٹ ہیں جن پر فتح اللہ گولن کی دہشت گرد تنظیم کے ساتھ تعلقات رکھنے کا الزام ہے۔ترک صوبائی سیکیورٹی کے ایک اہلکار نے بتایا کہ مشتبہ فوجی افسران کی گرفتاریاں جاری ہیں۔دری اثناء صوبہ برسا میں اسمارٹ فون کی بائی لاک نامی ایپلی کیشن استعمال کرنے والے 26 پولیس افسران کو عدالت میں پیش کیا گیا، اسمارٹ فون کی یہ ایپلی کیشن 15 جولائی کی ہلاکت خیز ناکام فوجی بغاوت سے پہلے استعمال ہوئی تھی۔مزید برآں استنبول کی مقامی پولیس کے 4 چیفس کو بھی فتح اللہ گولن کی دہشت گرد تنظیم سے تعلق کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے