ماسکو (مانیٹرنگ ڈیسک) روس جس کے ایٹمی میزائل پروگرام ’’شیطان ٹو‘‘کے چرچے کئ سالوں سے ہورہے تھے لیکن دنیامیں شام اوردیگرممالک کے حوالے امریکہ کے ساتھ بڑھتی ہوئی محاذآرائی کے پیش نظراب روس نے خطرناک ترین ہتھیاروں کی تصاویرجاری کردیں ہیں جن سے یورپ اورامریکہ میں کھلبلی مچ گئی ۔معروف مغربی اخبار دی مرر کی رپورٹ کے مطابق یہ ایٹمی میزائل اس قدر طاقتور ہے کہ اس کے ایک حملے میں فرانس جیسا ملک پورے کا پورا صفحہ ہستی سے مٹ جائے گا۔
روس کا یہ نیا ہتھیار اس سے پہلے تیار کئے گئے ایٹمی میزائلوں SS-18 کی جگہ لے گا۔ ماکا یووف راکٹ ڈیزائن بیورو کی جانب سے جاری کی گئی تصاویر سے پتہ چلتا ہے کہ ”شیطان دوئم“ ایک دیو قامت میزائل ہے جو ایک، دو نہیں بلکہ پورے 16 ایٹم بم بیک وقت لیجانے کی صلاحیت ہے۔ دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ اس میزائل کے سامنے ہیروشیما اور ناگاساکی پر گرائے گئے ایٹم بم پٹاخوں جیسے ہیں۔ جبکہ اس بارے میں روسی ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ میزائل صرف بے پناہ طاقت کا حامل ہی نہیں بلکہ راڈار کی نظر سے بچنے کی صلاحیت سے بھی لیس ہے۔ امریکہ اور اس کے اتحادی یورپی ممالک کے لئے یہ انکشاف خصوصی طور پر لرزہ خیز ہے کہ ”شیطان دوئم“ میزائل صرف یورپ ہی نہیں بلکہ امریکہ کے مغربی ساحل سے لے کر مشرقی ساحل تک مار کرسکتا ہےاوراب امریکہ اورکئی یورپی ممالک اب روس کے میزائل کے نشانے پرآگئے ہیں ۔