ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

بھارت نے امریکی سفیرکوایسی جگہ کادورہ کرادیاکہ چین نے مودی سرکارکو دھماکے دارپیغام دیدیا

datetime 24  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ (مانیٹرنگ ڈیسک)چین نے بھارتی حکومت کی جانب سے بھارت میں متعین امریکی سفیرکو متنازع علاقے کا دورہ کرائے جانے کے اقدام کی شدید مذمت کرتے ہوئے مودی سرکارکوخبردار کیا ہے کہ چین اور بھارت کے درمیان متنازع مسائل پر تیسرے فریق کی مداخلت سے معاملات مزید سنگین ہوں گے۔ غیرملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق بھارت میں تعینات امریکی سفیر رچرڈ ورما نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اروناچل پردیش کے دورہ کے موقع پر لی گئی ایک تصویر پوسٹ کی اور کہا کہ بھارتی حکام کی جانب سے اروناچل پردیش کا دورہ کرانے پر مشکور ہوں جب کہ وہ علاقہ جادوئی خاصیت کا حامل ہے جس پر چین نے اپنے شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ادھرچینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے امریکی سفیر کے عمل کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ رچرڈ ورما کا اقدام چین اور بھارت کے درمیان سرحدی تنازع میں اضافے کا باعث بن سکتا ہے جب کہ دونوں ممالک قیام امن اور سرحدی تنازع کے حل کے لئے بات چیت کے ذریعے مسائل کے حل کی کوشش کر رہے ہیں اور کسی تیسرے فریق کی مداخلت سے دونوں ممالک کے درمیان معاملات بگڑنے کا خدشہ ہے۔ چینی وزارت خارجہ نے امریکا پر زور دیا کہ وہ چین اور بھارت کے درمیان متنازع معاملات میں مداخلت سے باز رہے کیوں کہ یہی خطے میں امن کے لئے ضروری ہے جب کہ چین اور بھارت مذاکرات کے ذریعے متنازع معاملات کا مناسب حل تلاش کرسکتے ہیں۔اس سے قبل چین کئی مرتبہ بھارت پریہ واضح کرچکاہے کہ چین اروناچل پریش کے 35 ہزار اسکوائر کلومیٹر رقبے کو اپنا حصہ قرار دیتا ہے جسے وہ جنوبی تبت کا نام دیتا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…