پیر‬‮ ، 20 اکتوبر‬‮ 2025 

’’چین نے دوستی کا حق ادا کر دیا‘‘ پاکستان کو 8 جدید جنگی آبدوزیں دینے کا اعلان

datetime 16  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) چین کی شپ بلڈنگ انڈسٹری کارپوریشن نے تصدیق کی ہے کہ وہ پاکستان کو 8 جنگی آبدوز دینے کے پراجیکٹ پر کام کر رہی ہے۔ چین کے بڑے انگریزی اخبار پیپلز ڈیلی کے مطابق کارپوریشن کے چیئرمین ہیو وین مینگ نے معاہدے کی تفصیلات پر تبادلہ خیال کیلئے ایک کانفرنس کا انعقاد کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ کانفرنس کا مقصد چین کے صدر ڑی جن پنگ کی جانے والی تقاریر سے پیدا ہونے والے جذبے کو جاری رکھنا ہے۔ برطانوی اخبار رائٹرز نے رواں سال اپریل میں ایک رپورٹ میں کہا تھا کہ پاکستان کے وزیراعظم نواز شریف نے چین کے ساتھ ایک معاہدہ کیا ہے جس پر دستخط ہوئے تو یہ معاہدہ چین کی جانب سے سمندر پار اسلحہ کی فروخت سے متعلق سے سب سے بڑا معاہدہ ہو گا جو تقریباً 4 سے 5 بلین امریکی ڈالر کا ہو گا۔
ذرائع کے مطابق ان میں سے 4 آبدوزیں کراچی شپ یارڈ اینڈ انجینئرنگ ورکس پر تیار کی جائیں گی جبکہ باقی 4 آبدوزیں چین میں تیار ہوں گی۔ چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان ہوا شون ینگ سے گزشتہ سال جب اس معاہدے سے متعلق پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ ’’پاکستان اور چین یک ثقافتی دوست اور ہمسایہ ممالک ہیں اور مختلف شعبہ جات میں قریبی تعاون کرتے ہیں، فوجی صنعت اور تجارت میں دونوں ممالک کا تعاون بین الاقوامی سطح پر کئے گئے عزم کے مطابق ہے ۔

موضوعات:



کالم



یونیورسٹی آف نبراسکا


افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…