جمعرات‬‮ ، 15 مئی‬‮‬‮ 2025 

امریکا ،تین افراد مسجد پر حملے کے منصوبے کے الزام میں گرفتار؟ملزمان کون ہیں؟حیت انگیز انکشافات

datetime 15  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این ا ین آئی)امریکی ریاست کنساس میں صومالی تارکین وطن کی ایک عمارت اور مسجد پر حملے کا منصوبہ بنانے کے الزام میں تین افرادکو گرفتارکرلیاگیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی وزارت انصاف نے جاری ایک بیان میں کہاکہ کرٹس ایلن ، گیون رائٹ اور پیٹرک یوجین سٹین نے حملے کے لیے اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد اکٹھا کر لیا تھا۔حکام نے بتایا کہ کروسیڈر نامی ایک جنگجو گروہ گارڈن سٹی میں بھی ایک ہدف کی نگرانی کر رہے تھے۔انھوں نے مبینہ طور پر نو نومبر کو حملے کا منصوبہ بنایا تھا جو کہ امریکی انتخابات کے بعد کا پہلا دن ہوتا۔استغاثہ نے بتایا کہ ان مشتبہ افراد نے ایک منشور تیار کیا تھا جس کے تحت وہ ایک عمارت کو بم سے اڑانے والے تھے جس میں صومالیہ کے تقریبا 120 تارکین وطن رہائش پزیر تھے۔انھوں نے مبینہ طور پر اس عمارت کے چاروں کونوں پر دھماکہ خیز مواد سے لیس گاڑی لگانے کے بارے میں بات کی تھی تاکہ دھماکہ بڑا ہو۔استغاثہ کے مطابق ملزم سٹین نے دھماکے کے لیے امونیم نائٹریٹ اور تقریبا 300 امریکی ڈالر فراہم کرنے کی بات کہی تھی۔اگر انھیں مجرم قرار دیا جاتا ہے تو انھیں زیادہ سے زیادہ

عمر قید کی سزا ہو سکتی ہے۔نگراں امریکی اٹارنی ٹام بیال نے کہا کہ آٹھ ماہ کی جانچ میں ایف بی آئی کے ایجنٹوں کو ‘نفرت اور تشدد کے پوشیدہ کلچر کے بارے میں بہت ساری معلومات حاصل ہوئیں۔دستاویزات کے مطابق جنگجو گروپ کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کے لیے معتمد ذرائع نے ان کی میٹنگز میں شرکت کیں۔دستاویز میں بتایا گیا ہے ایک ایسے ہی اجتماع میں یہ تجویز بھی سامنے آئی کہ اورلینڈو کے نائٹ کلب جیسا حملہ بھی کیا جائے۔بہر حال انھوں نے اس عمارت کو حملے کے لیے اس لیے منتخب کیا کہ وہاں صومالی باشندے رہائش پزیر ہیں۔لگائے گئے الزامات سے امریکی اور اسلامی تعلاقات کی کونسل نے تحریک لیتے ہوئے قانون نافذ کرنے والے ادارے سے امریکہ میں مساجد کی حفاظت کی اپیل کی ہے۔کونسل کے قومی ایگزیکٹو نے ایک بیان میں کہاکہ ہم اپنے سیاسی رہنماؤں بطور خاص سیاسی امیدواروں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ ملک میں اسلام سے بڑھتی نفرت کو مسترد کر دیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…