جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

ہندئوانتہاپسند مسلمان دشمنی کی تمام حدیں عبورکرگئے ،وجہ جان کرآپ آگ بگولہ ہوجائیں گے

datetime 13  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک)ہندئوانتہاپسند وں کی ایک اورنازیباحرکت سامنے آگئی ۔بھارت میں گائے کا گوشت کھانے اور اس کی خریدوفروخت کے مرتکب قرار دے کر گزشتہ کچھ عرصے میں کئی مسلمانوں کو موت کے گھاٹ اتاراگیاہے لیکن اب گجرات کے ”گاؤ سیوا بورڈ“نے مسلمانوں اور عیسائیوں کے دل میں گائے کی خدمت کا جذبہ پیدا کرنے اور اس کا گوشت کھانے سے باز رکھنے کے لیے پیغمبر اسلامﷺ اور حضرت عیسیٰ ؑ کے ساتھ من گھڑت حوالے بھی منسوب کرنے شروع کر دیئے ہیں۔ ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق بورڈ نے کئی پرچے چھپوا کر شہریوں میں تقسیم کیے ہیں اور یہ پیغام اپنی ویب سائٹ پر بھی آویزاں کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ” حضرت عیسیٰ ؑ نے کہا تھا کہ گائے کی نسل کو قتل کرنے کا گناہ کسی انسان کو قتل کرنے کے گناہ کے برابر ہے۔“ مسلمانوں کے لیے اس میں پیغام درج کیا گیا ہے کہ ”حضرت محمدﷺ نے کہا کہ ’گائے کا احترام کرو کیونکہ یہ تمام جانوروں میں سب سے بہتر ہے۔ گائے کے دودھ اور گھی میں شفاءہے اور اس کا گوشت کئی طرح کی بیماریوں سے بچاتا ہے۔“ بھارتی انتہا پسندہندئووں کی تنظیم ’’گاؤ سیوا بورڈ ‘‘کے اس سفید جھوٹ پر جمعیت علمائے ہند کے جنرل سیکرٹری مفتی عبدالقیوم حقی کا کہنا ہے کہ ”حضرت محمدﷺ جس عرب خطے میں آئے اور رہے وہاں گائے ہوتی ہی نہیں۔ گاؤ رکھشا مہم سے وابستہ لوگ نبی کریمﷺ کے حوالے سے من گھڑت باتیں پھیلا رہے ہیں۔“دوسری طرف عیسائی پیشوا فادر ایف دورائے نے بھی گاؤ سیوا بورڈ کے دعوے کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ”حضرت عیسیٰ ؑ نے تمام جانوروں سے پیار کرنے کے متعلق بات کی ہے۔ گائے کو انہوں نے کوئی خصوصی اہمیت نہیں دی۔ میرا نہیں خیال کہ حضرت عیسیٰ ؑ نے گائے کا گوشت کھانے سے منع کیا ہو کیونکہ ہماری مذہبی کتابوں میں کہیں بھی اس کا ذکر نہیںملتاہے ۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…